جمعرات‬‮ ، 16 جنوری‬‮ 2025 

کراچی والے تیار ہوجائیں، چند روز میں سردی بڑھنے کا امکان

datetime 24  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (آئی این پی)محکمہ موسمیات نے آئندہ چند روز میں کراچی میں سردی کی شدت میں اضافے کی نوید سنادی۔موسم کا حال بتانے والوں کے مطابق شہر قائد کا موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے، شہر میں اس وقت 7 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج دن میں موسم خشک اور رات میں سرد رہے گا، دن میں درجہ حرارت 26 سے 28 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا، ہوا 20 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے چلے گی۔مری، گلیات، گلگت بلتستان، کشمیر، شمالی بلوچستان اور بالائی خیبر پختو نخوا میں بھی موسم شدید سرد ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق مسلسل خشک موسم کے باعث شدید دھند کا سلسلہ خیبر پختو نخوا اور پنجاب میں شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔پشاور، رشکئی، نوشہرہ، مردان، صوابی ،چارسدہ اور ڈی آئی خان شدید دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔پنجاب میں جہلم، لاہور، گوجرانوالہ، نارووال، سیالکوٹ، فیصل آباد، جھنگ، سرگودھا، میانوالی، ٹوبہ ٹیک سنگھ، اوکاڑہ، ساہیوال، بھکر، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ملتان ، رحیم یار خان اور ڈیرہ غازی خان دھند کی لپیٹ میں رہیں گے۔سندھ میں سکھر، لاڑکانہ، حیدر آباد، موہنجوداڑو اورگردو نواح میں رات 08 سے دن 12 بجے تک شدید دھند کا سلسلہ جاری رہے گا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…