جمعہ‬‮ ، 19 دسمبر‬‮ 2025 

عدالت کو کب تک اسمبلی تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرا ئی گئی،فواد چوہدری کا دعویٰ

datetime 23  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( آن لائن ) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اْس سے اتفاق نہیں کرتی، لاہور ہائیکورٹ کو گیارہ جنوری تک اسمبلیاں تحلیل نہ کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے، سلیکٹیڈ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کو گھر نہیں بھیج سکتے۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت میں ہمارا مؤقف درست ثابت ہوا اور لاہور ہائیکورٹ نے گورنر کا وزیراعلیٰ کو ڈی نوٹیفائی کرنے کا حکم نامہ معطل کردیا، عدالتی فیصلے کے مطابق گورنر مس کنڈیکٹ کے مرتکب ہوئے۔انہوں نے کہا کہ امید ہے چیف سیکریٹری آکر بتائیں گے کہ انہیں نوٹی فکیشن جاری کرنے کیلیے کس نے مجبور کیا اور نوٹی فکیشن کس نے جاری کروایا، گورنر کے غیرآئینی اقدام کو عدالت نے مسترد کردیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ عدالت نے جو بیان حلفی لیا پی ٹی آئی اْس سے اتفاق نہیں کرتی، ہم نے بیان حلفی دیا کہ آئندہ سماعت تک اسمبلی تحلیل نہیں کریں گے، اسمبلیاں ہر صورت تحلیل ہوں گی چاہیے ایک ہفتے یا دو دن میں ہوں، ہم بیان حلفی کے حق میں نہیںتھے، عدالت کے کہنے پر ہی دیا۔عدالت کی انڈرٹیکنگ سے اتفاق نہیں کرتے ۔ انہوں نے کہاکہ آصف علی زردار بیگ لے کر لاہور میں بیٹھ گئے اب یہ نہیں چلے گا ہم اعتماد کا ووٹ لینے کیلئے تیا رہیں ہمارے کچھ ارکان بیرون ملک ہیں ان کے اعتماد کے ووٹ کا شوق پورا کریں گے سلیکٹیڈ گورنر منتخب وزیراعلیٰ کو گھر نہیں بھیج سکتے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ اسپیکر کے خط پر صدر مملکت کاروائی شروع کریں۔



کالم



جو نہیں آتا اس کی قدر


’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…