ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

ٹیسٹ سکواڈ، محمد رضوان کو ڈراپ کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا

datetime 21  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(این این آئی) محمد رضوان کو ٹیسٹ ٹیم سے ڈراپ کر کے سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا۔ٹی 20 میں پاکستان کی فتوحات میں اہم کردار ادا کرنے والے محمد رضوان ٹیسٹ کرکٹ میں اپنا رنگ نہیں جما پا رہے، انہوں نے انگلینڈ کیخلاف سیریز میں تمام 6 اننگز کھیلیں مگر ایک بھی ففٹی نہیں بنا پائے اور بالترتیب 29 ، 46، 10، 30، 19 اور 7رنز سکور کیے،

ہوم کنڈیشنز کا فائدہ ہونے کے باوجود 23.5 کی اوسط سے محض 141 رنز ہی بنائے۔محمد رضوان نے گذشتہ سنچری آسٹریلیا کیخلاف رواں سال کراچی ٹیسٹ میں بنائی، اس کے بعد 12اننگز میں 21.83 کی ایوریج سے 262 رنز اسکور کیے ہیں،ٹیسٹ کرکٹ میں ان کی افادیت پر سوالیہ نشان لگ چکا۔سوشل میڈیا پر انہیں ڈراپ کرنے کیلئے آوازیں اٹھنے لگی ہیں اور ان کی جگہ سرفراز احمد کو شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا، سابق کپتان نے ورلڈ کپ 2019 کے بعد سے کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا اور وہ اگر سکواڈ میں شامل بھی ہوئے تو ایکشن میں آنے کا موقع نہیں دیا گیا۔ماضی میں سرفراز احمد مڈل آرڈر میں اہم کردار ادا کرتے رہے ہیں، ڈراپ ہونے سے قبل آخری 12 اننگز میں انہوں نے 4 ففٹیز سکور کی تھیں، گذشتہ 12 فرسٹ کلاس اننگز میں انہوں نے ایک سنچری اور 4 ففٹیز بنائی ہیں، کراچی ٹیسٹ کے دوران نیشنل سٹیڈیم میں بھی سرفراز کی واپسی کے نعرے لگائے جاتے رہے۔ایک صارف نے لکھا کہ رضوان اگر انصاف پسند بنتے ہیں تو اپنے معاملے میں بھی درست فیصلہ کریں، فرسٹ کلاس کرکٹ میں جائیں اور پرفارم کر کے واپس آئیں، صرف ٹی 20 میں کارکردگی کی بنیاد پر وہ تینوں فارمیٹ نہیں کھیل سکتے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…