منگل‬‮ ، 26 اگست‬‮ 2025 

وزیر اعلیٰ ہائوس کو سیل کرنے کا اعلان

datetime 20  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ اگر پرویز الہٰی نے بدھ تک پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا۔ لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ تمام اتحادی آپس میں

رابطے میں ہیں۔نجی ٹی وی ٹوئنٹی فور نیوز کےمطابق پاگل آدمی کو روکا جائے ورنہ یہ ملک کو حادثے سے دوچار کرے گا۔وزیراعلیٰ پنجاب کو اعتماد کا ووٹ لینا چاہیے، کل وزیراعلیٰ پنجاب نے اعتماد کا ووٹ نہ لیا تو وزیراعلیٰ ہاؤس کو سیل کردیا جائے گا۔ خیال رہے کہ اسپیکر پنجاب اسمبلی سبطین خان نے گورنر پنجاب کی جانب سے پرویر الہیٰ سے اعتماد کا ووٹ لینے کے لئے اسمبلی کا اجلاس بلانے کو غیر قانونی قرار دے دیا ہے۔اسپیکر پنجاب اسمبلی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی کااجلاس ہم نے ختم نہیں بلکہ ملتوی کیا ہے، پنجاب اسمبلی کے جاری اجلاس میں گورنر پنجاب اعتماد کا ووٹ لینے کا نہیں کہہ سکتے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کی طرف سے گورنر پنجاب کی طرف سے اعتماد کا ووٹ لینے کے حکم نامے کو خلاف قانون قرار دیا گیا ہے،لیگل ٹیم سے مشاورت مکمل کرلی گئی ہے، اسمبلی کے جاری اجلاس کے دوران عدم اعتماد کی تحریک پیش نہیں ہو سکتی ہے نہ گورنر اعتماد کے ووٹ کا کہہ سکتے ہیں کیونکہ اجلاس جاری ہے۔ یاد رہے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی ہدایت پہ آزاد کشمیر اور گلگت بلستستان کی اسمبلیاں بھی توڑ دی جائیں گی۔ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران کی ہدایت وزیراعظم کشمیر راجہ تنویر الیاس اور وزیراعلٰی گلگت بلستان نے جمعہ کے دن اسمبلی توڑنے کا تہیہ کر لیا ہے، وزیراعظم آزاد کشمیر کی صدر عارف علوی سے ملاقات ہوئی ہے، موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اسی طرح خیبر پختون خوا کے وزیر اعلیٰ محمود خان اور پنجاب کے وزیر اعلیٰ پرویز الٰہی بھی جمعہ کو 23 دسمبر کو صوبائی اسمبلی توڑ دیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سپنچ پارکس


کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…