منگل‬‮ ، 04 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (آن لائن) امریکہ نے داعش مخالف اتحاد کی تشکیل کے حوالے سے پاکستان کو اعتماد میں لے لیا ہے ۔میڈیا رپورٹ کے مطابق نئے الائنس ( اتحاد ) کا نام ساحل ٹو ساﺅتھ ایشیاءرکھا گیا ہے اور اس کا اعلان عنقریب وائٹ ہاﺅس کرے گا ۔اعلی سطح ذرائع کے حوالے سے میڈیا رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ داعش مخالف اتحاد کے حوالے سے انتہائی اعلی سطح پر امریکہ نے پاکستان سے مشاورت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام مقامی سٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لے کر اور ان سے مشاورت کے بعد پاکستان باضابطہ فیصلہ کرے گا ۔حکومتی عہدیدار نے کہا کہ آئی ایس ( داعش ) افغانستان میں وجود رکھتی ہے اور انتہا پسند تنظیموں کے ساتھ قریبی روابط رکھتی ہے اور اگر داعش والوں سے نمٹا نہ گیا تو وہ پاکستان کی سیکورٹی کے لئے خطرہ ہوں گے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دونوں ملکوں کی فوجی قیادت کے درمیان اعلی سطحی میٹنگ کے ذریعے مزید تفصیلات سامنے آئیں گی۔رواں سال فروری میں بھی دفتر خارجہ نے پاکستان میں آئی ایس کی سرگرمیوں کے حوالے سے اپنی خاموشی توڑی تھی اور یہ تسلیم کیا تھا کہ بنیاد پرست اسلامی گروپ ملک کے لئے سنجیدہ خطرہ ہے ۔گزشتہ دنوں ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ متحدہ عرب امارات میں 13 افراد میں سے ایک پاکستانی بھی شامل تھا جو اسلامی سٹیٹ داعش میں شامل ہونے اور بھرتیاں کرنے کے الزامات پر گرفتار کئے گئے تھے ۔اس سے قبل بھی متحدہ عرب امارات سے کیرالہ سے تعلق دو بھارتی باشندوں کو بھی ڈی پورٹ کر دیا گیا تھا ۔انٹیلی جنس ذرائع کے مطابق متحدہ عرب امارات کی سیکورٹی سروسز میں ابوظہبی اور دبئی میں بھارت سے تعلق رکھنے والے گروپوں کو حراست میں لیا جو سوشل میڈیا پر آئی ایس ( داعش) سے متعلق معاملات پر تبادلہ خیال اور پوسٹ تیار کر رہے تھے ۔یہ لوگ آئی ایس رہنماﺅں کے ساتھ آن لائن رابطے تشکیل دینے کے لئے کوشاں تھے ۔ حراست میں لئے گئے ابوظہبی میں آٹھ افراد کو اور دبئی میں پانچ افراد کو حراست میں لیا گیا ۔ ایک بنگلہ دیشی باشندے کو بھی گرفتار کیا گیا ۔



کالم



دنیا کا انوکھا علاج


نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…