اسلام آباد(آئی این پی ) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ باولر سرفراز نواز نے وزیر اعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بند کی جانے والی پینشن بحال اور بقایا واجبات ادا کرنے کی درخواست کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سرفراز نواز نے خط میں پی سی بی کی جانب سے گزشتہ پانچ سال سے بند پینشن کی بحالی کی استدعا کرتے ہوئے کہا کہ پی سی بی نے غلط پالیسیوں کی تنقید پر 2017 سے پینشن بند کر رکھی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے عدالتی چارہ جوئی کے لیے کیس کیا توپی سی بی نے آٹ آف کورٹ معاملہ نمٹانے کی استدعا کی مگر کرکٹ بورڈ کے نمائندے کی ملاقات کے باوجود معاملہ لٹکایا جا رہا ہے۔سرفراز نواز نے وزیراعظم سے درخواست کی کہ میری پینشن بحال اور بقایا واجبات دیے جائیں۔ سابق فاسٹ بولر ان دنوں علیل ہیں۔
پینشن کی بحالی اور بقایا واجبات کی ادائیگی کیلئے سرفراز نواز کا وزیراعظم کو خط
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جو نہیں آتا اس کی قدر
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
ملازمین کی تنخواہوں، ہاؤس رینٹ اور پنشن میں اضافے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
محکمہ موسمیات کی گرج چمک کے ساتھ بارش،برفباری کی پیشگوئی
-
آسٹریلیا کا غیر ملکیوں کے ویزے بارے بڑا اعلان
-
اسرائیل اور ایران کے درمیان جنگ کی نئی خفیہ تفصیلات آگئیں
-
محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشگوئی کر دی
-
وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
-
ایران میں سمندر کا پانی اچانک سرخ ہوگیا
-
سعودی عرب کا غیر ملکی ملازمین سے متعلق بڑا فیصلہ
-
بھارتی اداکارہ کی نازیبا تصاویر وائرل، پولیس میں شکایت درج کروادی
-
ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کے بعد عوام کو ایک اور بڑا ریلیف
-
پاکستانی سینما میں انقلاب، نئی فلم دی نیکسٹ صلاح الدین نے تاریخ بدل دی















































