پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

جولائی تا نومبر، غیرملکی سرمایہ کاری میں تشویشناک حد تک کمی ریکارڈ

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور( این این آئی)پاکستان میں جولائی تا نومبر 2022 بیرونی سرمایہ کاری کا حجم 48 فیصد کم ہوگیا۔اعداد و شمار کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ جولائی تا نومبر کے دوران دنیا بھر کے سرمایہ کاروں نے 43 کروڑ ڈالر کا سرمایہ منتقل کیا

جبکہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 88 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی بیرونی سرمایہ کاری ہوئی تھی۔رپورٹ کے مطابق سب سے زیادی بیرونی سرمایہ کاری چین سے ہوتی ہے جس میں پچھلے 5 ماہ میں 24 فیصد کمی آئی ہے، دوسرے ممالک میں نیدرلینڈ سے سرمایہ کاری میں 76 فیصد، ہانگ کانگ سے 69 فیصد، سنگاپور سے 64 فیصد، جرمنی سے 43 فیصد اور ملائشیا ء سے 23 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ امریکہ سے بھی گزشتہ سال 12 کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ آیا تھا، رواں سال امریکہ سے 2 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی۔ بعض ممالک سے اس عرصے میں سرمایہ کاری میں اضافہ بھی ہوا ہے جس میں سرفہرست متحدہ عرب امارات ہے جہاں سے 28 فیصد زیادہ سرمایہ کاری پاکستان آئی جبکہ مالٹا سے ایک کروڑ 90 لاکھ ڈالر کا سرمایہ پاکستان آیا گزشتہ سال یہ حجم 80 لاکھ ڈالر تھا، سوئٹرز لینڈ سے بھی 3 فیصد زیادی سرمایہ کاری پاکستان منتقل ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…