پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

چوہدری شجاعت ضامن بنیں تو ن لیگ پرویز الہٰی کو لینے پر غور کرسکتی ہے،نجی ٹی وی کے ذرائع

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی)مسلم لیگ (ن)نے وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کو لینے کے حوالے سے چوہدری شجاعت حسین کی ضمانت مانگ لی۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگی قیادت نے کہا کہ چوہدری شجاعت حسین ضامن بنیں تو پرویز الٰہی کو لینے پر غور کرسکتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق چوہدری برادران کے بچوں میں دوری کی وجہ سے سیاسی معاملہ رکا ہوا ہے، اسی لیے ن لیگ سے اتحاد کے بارے میں کوئی بات نہیں ہوئی ہے۔ذرائع کے مطابق دراصل چوہدری شجاعت حسین فی الحال پرویز الہی کے ضامن بننے کو تیار نہیں ہیں۔ذرائع کے مطابق (ن) لیگ کی قیادت نے بھی پرویز الٰہی کو لینے کے لیے کلیئرنس نہیں دی کیونکہ انہیں ایسا کرنے کے لیے پی ڈی ایم میں جانا ہوگا۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ عدم اعتماد جمع کروانے کی تیاری کر رہی ہے، عدم اعتماد جمع نہ کروائی گئی تو سوچا جائے گا کہ ن لیگ اسمبلیاں تڑوانا چاہتی ہے۔ذرائع کے مطابق پرویز الٰہی اہم ملاقات کے بعد اسمبلی توڑنے میں تاخیر چاہتے ہیں، وہ بھی چاہتے ہیں کہ عدم اعتماد آئے تو معاملہ کچھ دن آگے چلا جائے گا۔پرویز الٰہی کی تحریک انصاف سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کی بات جاری ہے، پی ٹی آئی یقینی طور پر اپنی جیتی ہوئی سیٹیں وزیراعلی پنجاب کو نہیں دے گی۔ذرائع کے مطابق (ن )لیگ سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پرویز الہی کو ہاری ہوئی سیٹ ملے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…