پیر‬‮ ، 25 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

کراچی ٹیسٹ انگلینڈ کی آدھی ٹیم آؤٹ ہو گئی

datetime 18  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)انگلینڈ کی ٹیم پاکستان کیخلاف تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز ہیری بروک کی سنچری کی بدولت 354 رنز بنا کر آئوٹ ہوگئی جس کے بعد اسے پہلی اننگز میں 50 رنز کی برتری حاصل ہوگئی تاہم جواب میں پاکستانی ٹیم نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21رنز بنا لئے اور اسے انگلینڈ کا خسارہ ختم کرنے میں مزید 29 رنز درکار ہیں.

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق چودہ اور شان مسعود تین رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔کراچی میں کھیلے جا رہے تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے آخری میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 7رنز ایک کھلاڑی آئوٹ سے اپنی پہلی نامکمل اننگز کا دوبارہ آغاز کیا تو بین ڈکٹ اور اولی پوپ وکٹ پر موجود تھے۔دونوں نے پراعتماد انداز میں اننگز کا آغاز کیا اور بآسانی مزید 51رنز جوڑ کر اسکور کو 58 تک پہنچا دیا تاہم اسی اسکور پر نعمان کی گیند پر 26 رنز بنانے والے ڈکٹ ایل بی ڈبلیو قرار دئیے گئے تاہم انگلینڈ کو بڑا دھچکا اس وقت لگا جب اگلی ہی گیند پر جو روٹ بھی سلپ میں کیچ دے بیٹھے اور انگلینڈ کی ٹیم یکے بعد دیگرے دو وکٹیں گنوا بیٹھی۔دوسرے اینڈ سے اولی پوپ نے ذمے دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی نصف سنچری مکمل کی تاہم 98 کے مجموعی اسکور پر ابرار احمد کی خوبصورت گیند پر وہ اپنی وکٹیں محفوظ نہ رکھ سکے۔اس کے بعد ہیری بروک کا ساتھ دینے کپتان بین اسٹوکس آئے اور دونوں نے 42 رنز کی شراکت قائم کر کے کھانے کے وقفے تک مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی۔

کھانے کے وقفے کے بعد بھی دونوں کھلاڑیوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہیں آ رہی تھی تاہم اس دوران محمد وسیم کی گیند پر غیرضروری طور پر تیسرا رن لینے کی کوشش میں بین اسٹوکس اپنی وکٹ گنوا بیٹھے، انہوں نے آٹ ہونے سے قبل 26 رنز بنائے۔اس موقع پر ایسا محسوس ہوتا تھا کہ پاکستان کی ٹیم جلد ہی انگلینڈ کی بقیہ وکٹیں بھی حاصل کر کے معقول برتری لینے میں کامیاب رہے گی تاہم ہیری بروک اور بین فوکس نے پاکستان کے ارمانوں پر پانی پھیر دیا۔

دونوں کھلاڑیوں نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے پورے سیشن میں مزید کوئی وکٹ نہ گرنے دی جبکہ اس دوران بروک نے ایک اور بہترین باری کھیلتے ہوئے دورہ پاکستان کے دوران اپنی تیسری سنچری بھی مکمل کر لی۔جب میچ کے دوسرے دن چائے کا وقفہ ہوا تو انگلینڈ نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 254 رنز بنائے تھے اور اسے پاکستان کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید محض 50رنز درکار ہیں۔

بعد ازاں ہیری بروک 111 رنز بناکر آئوٹ ہوئے جبکہ بین فوکس 64 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے، اس کے علاوہ ریحان احمد ایک، مارک ووڈ 35 رنز، اولی روبنسن 29 بنا کر آئوٹ ہوئے جبکہ جیک لیچ 9 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے اسپنر ابرار احمد اور نعمان علی نے 4، 4 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان نے دوسری اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 21رنز بنا لئے ہیں اور مہمان ٹیم کی برتری ختم کر نے کیلئے پاکستانی ٹیم کو مزید 29رنز درکار ہیں ۔

پاکستان کی جانب سے عبد اللہ شفیق چودہ اور شان مسعود تین رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں ۔یاد رہے کہ پاکستان کی ٹیم پہلی اننگز میں بابر اعظم اور آغا سلمان کی نصف سنچریوں کی بدولت 304 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی۔تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے ابتدائی دو میچ جیتنے والی انگلینڈ کی ٹیم کو سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل ہے۔

موضوعات:



کالم



شیطان کے ایجنٹ


’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں (حصہ دوم)

آب اب تیسری مثال بھی ملاحظہ کیجیے‘ چین نے 1980ء…

ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟

سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…