ہفتہ‬‮ ، 10 اکتوبر‬‮ 2026 

لیاری گینگ وار کا سرغنہ عزیر بلوچ مزید 2 مقدمات میں بری

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

کراچی(آئی این پی) انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد کے مقدمات میں لیاری گینگ وار کے عزیر جان بلوچ کو بری کردیا۔کراچی سینٹرل جیل میں انسداد دہشتگردی کمپلیکس میں خصوصی عدالت نے لیاری گینگ وار کے عزیر بلوچ کیخلاف 2 مقدمات کا فیصلہ سنادیا۔ عدالت نے عدم شواہد کی بنا پر اسے 2 مقدمات میں بری کردیا۔اس کے شریک ملزم شاہد عرف ایم سی بی کو ایک مقدمے میں بری کیا گیا ہے۔ عزیر بلوچ کے وکیل عابد زمان ایڈوکیٹ نے موقف اپنایا تھا کہ موکل کیخلاف لگائے الزامات جھوٹ پر مبنی ہیں۔ پراسکیوشن ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہا ہے۔پولیس کے مطابق عزیر بلوچ و دیگر پر پولیس مقابلہ، اقدام قتل اور دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزامات میں نیپیئر اور کھارادر میں مقدمات درج کئے گئے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

صرف ایک شخص کے لیے

کانا ہراڈا (Kana Harada) کی عمر اس وقت سولہ سال تھی‘…