پیر‬‮ ، 27 اپریل‬‮ 2026 

افغانستان نے پاکستانی مشنز کی سکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کردی

datetime 18  دسمبر‬‮  2022 |

افغانستان نے پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی بڑھانے کی درخواست مسترد کردی۔سیکیورٹی کے لیے 11 اہلکاروں سے زیادہ کی اجازت نہیں دے سکتے، افغان حکام

کابل (آئی این پی ) افغانستان نے پاکستان کی جانب سے اپنے مشنز کی سیکیورٹی کے لیے کمانڈوز کی تعداد بڑھانے کی درخواست دوسری بار مسترد کردی۔ افغانستان میں پاکستانی سفیر پر حملے کے بعد پاکستان نے اپنے سفارتی عملے کی حفاظت خود کرنے کے لیے مزید سیکیورٹی اہلکار افغانستان بھیجنے کی درخواست کی تھی، تاہم افغان حکومت نے دوسری مرتبہ پاکستان کی درخواست مسترد کردی ہے۔ افغانستان میں پاکستانی مشنز کی سیکیورٹی پر 15 پاکستانی کمانڈوز تعینات ہیں، اور پاکستان نے مزید 21 سیکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کرنے کی اجازت مانگی تھی۔ پاکستان نے افغان حکام سے کہا تھا کہ ہم اپنی حفاظت خود کر لیں گے، سیکیورٹی اہلکار لانے کی اجازت دی جائے۔ لیکن افغان حکام کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی کے لیے 11اہلکاروں سے زیادہ کی اجازت نہیں دے سکتے۔ گزشتہ دنوں پاکستانی سفارتخانے پر حملے میں ایک سیکیورٹی اہلکار زخمی بھی ہوا تھا، تاہم شدید خطرات کے باوجود افغان حکومت پاکستانی درخواست بار بار مسترد کررہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…