اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

قائم مقام حج کے عوض اجرت لینا جائز ہے: امام مسجد نبوی

datetime 5  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض ( آن لائن )مسجد نبوی کے امام الشیخ صلاح البدیر نے کہا ہے کہ کسی دوسرے شخص کی جگہ مناسک حج کی ادائیگی کے عوض اجرت لینا جائز ہے تاہم زیادہ بہتر یہی کے کہ قائم مقام اپنے “مستنیب” سے حج کے صرف ضروری اخراجات وصول کرے، اجرت کا تقاضا نہ کرے۔غےر ملکی مےڈےاکے مطابق الشیخ صلاح البدیر نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے قائم مقام حج کی شرعی حیثیت پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ جو شخص اپنے بجائے کسی دوسرے کی طرف سے حج ادا کرنا چاہے تو اس دوسرے شخص ہی کی جانب سے احرام باندھے۔ انہوں نے قائم مقام حج کے حوالے سے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما کی روایت کردہ حدیث بیان کی جس میں کہا گیا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک شخص کو “شبرمہ نامی شخص کی طرف سے تلبیہ کہتے سنا” آپ نے پوچھا کہ شبرمہ کون ہے؟ کہا کہ میرا قریبی عزیز ہے۔ آپ نے پوچھا کہ کیا تم نے اپنا حج ادا کیا ہے تو اس نے کہا نہیں۔ آپ نے فرمایا پہلے اپنی ذات کے لیے حج کرو پھر شبرمہ کےطرف سے۔امام مسجد نبوی کا کہنا تھا کہ کسی شخص کا بہ یک وقت دو افراد کی طرف سے احرام باندھنا جائز نہیں۔ حج کرنے والا اپنی ذات کی طرف سے احرام باندھے گا یا کسی دوسرے کی طرف سے۔ اگر کوئی شخص پہلے عمرہ کے لیے کی طرف سے احرام باندھتا ہے اور عمر کے بعد وہ حج کے لیے کسی دوسرے کی طرف سے احرام باندھ سکتا ہے۔الشیخ البدیر کا کہنا تھا کہ اولاد کے لیے والدین کی طرف سے فریضہ حج ادا کرنا مستحب ہے۔ بشرطیکہ وہ فوت ہوچکے ہوں یا خود حج کرنے سے معذور ہوں۔ والدین کی طرف سے حج کرنے والا پہلے ماں کی طرف سے حج کرے کیونکہ نیکی کے کام میں والدہ کی طرف سے آغاز زیادہ مناسب ہے۔



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…