منگل‬‮ ، 28 اپریل‬‮ 2026 

ڈالرز کی بڑھتی قیمت پاکستان میں منعقد ہونے والا اہم انٹرنیشنل ٹورنامنٹ ملتوی کردیا گیا

datetime 17  دسمبر‬‮  2022 |

پاکستان میں منعقد ہونے والا ایشین گالف ٹور ملتوی۔4سال بعد ہونے والے ایشین ٹور کو ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کیا گیا۔کراچی گالف کورس کمانڈنٹ کے کموڈور غضنفر عباس کا اعلان

کراچی(آئی این پی)پاکستان میں ہونے والا ایشین گالف ٹور ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کردیا گیا،کراچی گالف کورس کمانڈنٹ کے کموڈور غضنفر عباس کا کہنا تھا کہ 4سال بعد ہونے والے ایشین ٹور کو ڈالرز کی بڑھتی قیمت کے سبب ملتوی کیا گیا ہے، اخراجات بڑھنے کی وجہ سے ایشین ٹور کو اگلے برس لے گئے ہیں،کموڈور غضنفر عباس کے مطابق ایشین ٹور کے پلان کے وقت ڈالرز کی قیمت 170تھی لیکن اب ایشین ٹورپر کم از کم 8لاکھ ڈالرز سے زائد اخراجات آتے ہیں،انہوں نے کہاکہ 2023میں ایشین سرکٹ کے ٹاپ گالفرز ایشین ٹور کا حصہ ہوں گے، سی این ایس ایشین گالف ٹور کے علاوہ دیگر کئی بڑے ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے،انھوں نے کہا کہ ایشین ٹور 4سال قبل کراچی میں منعقد ہوا تھا، 2007کے بعد 2018میں ایشین ٹور کا انعقاد ہوا تھا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذاکرات کی اندرونی کہانی


پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…