جمعرات‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2026 

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ طلب کرلیا

datetime 13  دسمبر‬‮  2022 |

اسلام آباد(این این آئی)پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، فوجی سربراہان اور ججز کو ملنے والے تحائف اور توشہ خانہ کا گزشتہ دس سال کا ریکارڈ طلب کرلیا۔منگل کو پبلک اکائونٹس کے اجلاس کے دور ان نور عالم خان نے کہا کہ ججوں اور بیوروکریٹس سمیت تمام افرادکو ملنے والے

تحائف کا ریکارڈ پیش کیا جائے، آڈیٹرجنرل سیاستدانوں سمیت سب کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ پیش کریں۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے وزرائے اعظم، آرمی چیفس اور نیول چیفس کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی طلب کرلیا ہے۔ اس کے علاوہ چیف جسٹس، ایم این ایز، سینیٹرز، وزرائے اعلی اور گورنرز کو ملنے والے تحائف کا ریکارڈ بھی مانگا گیا ہے۔اجلاس کے دور ان چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ پہلے آڈٹ کے سوالوں کے جواب صرف چیئرمین آفس میں آتے تھے، میں نے ہدایت کی ہے کہ تمام معلومات تمام ممبران کو فراہم کی جائیں ۔ ڈاکٹر ملک مختار نے کہاکہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی نے کسی این جی او کو مکان بنانے کیلئے 5 ارب روپے دیئے گئے۔ انہوںنے کہاکہ آڈٹ حکام چیک کریں کہ یہ رقم کن افراد کو دی گئی، کیا واقعی 20 ہزار مکان تعمیر ہوئے۔ ایڈیٹر جنرل نے کہاکہ نیا پاکستان ہاوسنگ اتھارٹی کا مکمل آڈٹ رپورٹ دیں گے۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ گزشتہ سات سالوں کے توشہ خانے کا مکمل ریکارڈ ایڈیٹر جنرل کو فراہم کیے جائیں۔ انہوںنے کہاکہ ایڈیٹر جنرل آفس کو 2015 سے 2022 تک توشہ خانہ کا ریکارڈ فراہم کیا جائے ۔ سینیٹر محسن عزیز نے کہاکہ توشہ خانہ کا ریکارڈ 2013 سے لیا جائے۔ چیئر مین پی اے سی نے کہاکہ 2013 سے سیاستدانوں، جنرلوں، ججوں اور بیوروکریٹس کو ملنے والے تحائف کی تفصیلات پیش کی جائیں، تحائف کی معلومات کیلئے سیکریٹری کابینہ ڈویژن، سپریم کورٹ، آرمی, نیوی اور ائیر فورس اور گورنرز کو خط لکھ دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…