جمعرات‬‮ ، 28 اگست‬‮ 2025 

بھارتی ٹی وی کی نامور اداکارہ کو بیٹے نے قتل کرکے لاش دریا میں بہا دی

datetime 11  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن)بھارتی ٹی وی اداکارہ وینا کپورکو ان کے ہی بیٹے نے مار کر لاش دریا میں پھینک دی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وینا کپور کے دو بیٹے ہیں، بڑا بیٹا امریکا میں رہتا ہے سینئیر اداکارہ ممبئی میں واقع جے وی پی ٹی اسکیم میں واقع ایک فلیٹ میں

چھوٹے بیٹے کے ساتھ رہتی تھیں۔بڑے بیٹے کا کئی روز سے والدہ سے فون بند ہونے کی وجہ سے رابطہ نہیں ہوسکا۔جس پر اس نے ہاؤسنگ سوسائٹی کے چوکیدار سے رابطہ کیا۔ چوکیدار نے یہ بھی کہا کہ اس نے بھی اسے کچھ دنوں سے نہیں دیکھا۔اس کے بعد بیٹے نے ممبئی کے جوہو پولیس اسٹیشن میں والدہ کے لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرائی۔ جس پر پولیس نے تفتیش شروع کردی۔جانچ کے دوران سی سی ٹی وی فوٹیج میں وینا کپور کا چھوٹا بیٹا سچن اور اس کا نوکر لالو کو فریج کا ایک خالی ڈبہ اٹھا کر لے جاتے ہوئے دیکھا گیا۔ پولیس نے سچن سے تفتیش شروع کی تو اس نے اپنی ماں کے قتل کا اعتراف کرلیا۔ممبئی پولیس نے بتایا کہ وینا کپور جس فلیٹ میں رہتی تھیں اس کی مالیت بھارتی کرنسی میں 12 کروڑ روپے (30 کروڑ پاکستانی روپے) تھی۔ فلیٹ کے لیے بیٹے نے اسے قتل کر کے لاش گھر سے 90 کلومیٹر دور جنگل میں دریا میں پھینک دی۔ لاش کو جنگل میں لے جانے کے لیے فریج کا ڈبہ استعمال کیا گیا۔پولیس نے سچن اور اس کے گھریلو ملازم کو گرفتار کرکے لاش جنگل میں دریا کے کنارے سے برآمد کرلی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنت یہ بھی ہے


ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…