جمعرات‬‮ ، 05 فروری‬‮ 2026 

مراکش کی فتح کا جشن منانے والے فلسطینیوں پر اسرائیلی فورسز ٹوٹ پڑیں

datetime 11  دسمبر‬‮  2022 |

قطر(مانیٹرنگ، آن لائن) مراکش کے سیمی فائنل میں پہنچنے کی خوشی میں فلسطینی گھروں سے باہر نکل آئے اور جشن منایا، اس موقع پر اسرائیلی فورسز جشن منانے والے فلسطینیوں پر ٹوٹ پڑیں، ان پر لاٹھی چارج بھی کیا۔واضح رہے کہ مراکش نے شان دار کھیل کے ذریعے کرسٹیانورونالڈو کی ٹیم پرتگال کو شکست دے کر تاریخ میں

پہلی مرتبہ فٹ بال ورلڈ کپ کے سیمی فائنل تک رسائی کرنے والی افریقہ کی پہلی ٹیم بن گئی۔پرتگال کی ٹیم کوارٹر فائنل جیسے اہم میچ میں شہرہ آفاق کھلاڑی کرسٹیانو رونالڈو کے بغیر میدان میں اتری اور اس کا فائدہ مراکش کی ٹیم نے بھی بھرپور اٹھایا۔الثمامہ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں دلچسپ مقابلہ ہوا اور پہلے ہاف کے ابتدائی 42 منٹ تک دونوں ٹیمیں گول کرنے کی کوشش میں ناکام رہیں۔مراکش کی جانب سے یوسف النصری نے 42 ویں منٹ میں پہلا گول کیا جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہا۔دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو پرتگال نے رونالڈو کو بھی میدان میں اتارا اور کھیل میں مزید تیزی آئی اور پرتگال نے گول کرنے کے لیے کئی حملے کیے لیکن مراکش کے گول کیپر نے شان دار کھیل کا مظاہرہ کیا اور کئی گول ناکام بنائے۔پرتگال نے 70 منٹ کے کھیل کے بعد ٹیم مزید دو تبدیلیاں کیں، رافیل لیاؤ اور ویٹنہا کو میدان میں بلایا گیا جبکہ راموس اور اوٹیویو کو میدان سے باہر جانا پڑا۔اس سے قبل مراکش نے النیصر اور عمل اللہ کو باہر بلایا اور بینوئن اور چیدیرا کو ان کے متبادل کے طور پر بھیج دیا۔مقررہ وقت کے آخری منٹ میں رونالڈو نے زور دار شاٹ مار کر گول کرنے کی کوشش کی لیکن مراکش کے گول کیپر نے روک لی تاہم وہ پہلی کوشش میں بال پر مکمل کنٹرول حاصل نہیں کر پائے تھے لیکن فوراً بعد بال کو اپنے شکنجے میں لیا۔میدان میں مراکش کے حامیوں سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا

اور اپنی ٹیم کے حق میں مسلسل نعرے لگا رہے تھے۔اضافی وقت کے شروع میں مراکش کو بڑا نقصان اس وقت پہنچا جب فاؤل کرنے پر اہم کھلاڑی چیدیرا کو میچ میں دوسرا یلو کارڈ ملا اور ریفری نے انہیں میدان بدر کردیا۔مراکش نے 10 کھلاڑیوں کے ساتھ پرتگال کا مقابلہ کیا اور میچ 0-1 سے جیت کر پہلی مرتبہ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کا اعزاز حاصل کیا۔

موضوعات:



کالم



آئل اینڈ سپیس وار


مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…