پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں، ق لیگ کے چھ ارکان بغاوت پر رضا مند

datetime 10  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(مانیٹرنگ،این این آئی)وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے لندن میں ملاقات کی جس میں موجودہ سیاسی صورتحال سمیت مختلف امور تبادلہ خیال کیاگیا۔گزشتہ روز دفتر پہنچنے پر حسن نواز نے چوہدری سالک حسین کا استقبال کیا۔ملاقات میں حسین نواز، حسن نواز اور منتہا اشرف بھی موجود تھے۔

چوہدری شجاعت کا اہم پیغام بھی پہنچایا، نجی ٹی وی کے مطابق ن لیگ نے پنجاب میں تبدیلی کی تیاریاں کر لی ہیں، ق لیگ کے چھ ارکان بغاوت پر رضا مند ہو گئے ہیں، چوہدری سالک حسین نے میاں نواز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ میاں نواز شریف سے پرانی اور آج کل جو کچھ چل رہا ہے اس پر بات ہوئی، چوہدری سالک کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے واپسی کے حوالے سے کوئی حتمی تاریخ نہیں بتائی، ان کا کہنا تھا کہ مونس الٰہی نے حکومت میں جانے سے پہلے چوہدری شجاعت کو اعتماد میں نہیں لیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ آئندہ انتخابات میں چوہدری شجاعت حسین ہی پارٹی کی قیادت کریں گے۔ اس موقع پر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ جو فیصلے تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر کیے تھے، آج بھی اس پر اسٹینڈ کرتے ہیں، مقصد یہی ہے کہ سب مل کر ملک کیلئے کام کریں، کوئی ذاتی مقصد نہیں۔چوہدری سالک حسین نے کہا کہ ہمیشہ اپوزیشن کی یہی کوشش ہوتی ہے کہ حکومت کو گرایا جائے اور غیر مستحکم کیا جائے، اصل میں حکومت نہیں ملک غیر مستحکم ہو رہا ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں الیکشن کا انتظار کرنا چاہیے، جسے عوام مینڈیٹ دے وہ آئے اور حکومت بنائے، اپوزیشن کو حکومت کے ساتھ سپورٹنگ کردار رکھنا چاہیے، ملک اور معیشت کی بات پر اپوزیشن کو حکومت کو سپورٹ کرنا چاہیے۔چوہدری سالک نے کہا کہ میرا خیال ہے سیٹ اپ نہیں، لوگوں کی نیتیں تبدیل ہو رہی ہیں، سیٹ اپ تبدیل نہ ہو تو بھی فرق نہیں پڑے گا۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…