جمعرات‬‮ ، 16 جولائی‬‮ 2026 

عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی، الیکشن کرا کرکیا کریں گے، اعتزاز احسن

datetime 7  دسمبر‬‮  2022 |

لاہور (این این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ عمران خان نے اسمبلیاں تحلیل نہیں کرنی، الیکشن کرا کر کیا کریں گے، انہوں نے فالوورز کو بہت تھکایا ہے، اب انہیں آرام کرانا چاہیے۔ کالج فار ویمن یونیورسٹی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے

اعتزاز احسن نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی اسمبلی توڑنا چاہتے ہیں تو آئین کے تحت انہیں اختیار ہے، عمران خان کے اپنے بڑے مشیر ہیں، میرا مشورہ ہے کہ انہوں نے اپنے فالوورز کو تھکا تھکا کربڑا خراج لیا ہے، بہتر یہ ہے کہ اپنی پارٹی والوں کو تھوڑا ریسٹ دیں۔اعتزاز احسن نے کہا کہ اسمبلیوں کی تحلیل پر کوئی دخل نہیں دے سکتا،عمران خان الیکشن کرا کرکیا کریں گے،لانگ مارچ ختم کیا تب ہی اسمبلیاں توڑ دیتے، وزیراعظم پر منحصر ہے کہ وہ الیکشن کرائے۔انہوںنے کہاکہ نواز شریف واپس نہیں آئیں گے،لندن میں کسی نے ان کے خلاف بیان دیا ہوا ہے، ممکن ہے ان کے خلاف مقدمہ درج ہوجائے۔اعتزاز احسن نے کہا کہ پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ (ن )کو اکٹھا کرنیکا کام آصف زرداری کا ہے، آصف زرداری سب سے ذہین پلئیر ہیں، انہوں نے کس طرح ایک گیم کھیلی اور پارٹیوں کو اکٹھا کیا،کسی اور کے لیے یہ آسان نہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)


سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…