بدھ‬‮ ، 02 جولائی‬‮ 2025 

لڑکے کی نازیبا حرکات، لڑکی نے سٹیج پر ہی شادی ختم کر دی

datetime 1  دسمبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اترپردیش (این این آئی)شادی کے موقع پر اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کا دلہے کی جانب سے بوسہ دینا پسند نہ آیا جس پر لڑکی نے شادی ہی ختم کردی۔بھارتی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ ریاست اترپردیش میں پیش آیا جہاں شادی میں ہندو رسم و رواج کے مطابق دلہا دلہن کی جانب سے ایک دوسرے کو پھولوں کا ہار پہنانے کی رسم جاری تھی،

اس موقع پر دلہے کی جانب سے اسٹیج پر سب کے سامنے دلہن کو بوسہ دیا گیا جو دلہن کو پسند نہیں آیا اور اس نے اسٹیج سے اتر کر پولیس کو بلوالیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق 23 سالہ دلہن نے پولیس کو شکایت کرتے ہوئے کہا کہ دلہے نے اپنی دوستوں سے لگائی گئی شرط جیتنے کیلئے سب کے سامنے بوسہ دیا لہٰذا وہ دلہے کے کردار کے حوالے سے شش و پنج میں مبتلا ہوگئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کی جانب سے شادی ختم کرنے پر پولیس نے دونوں خاندانوں کے درمیان صلح کروانے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی۔بعد ازاں پولیس دونوں خاندانوں کو تھانے لے گئی جہاں تفصیلات بتاتے ہوئے دلہن کا کہنا تھا کہ دلہے نے انہیں اسٹیج پر غیر مناسب طریقے سے چھوا جو انہوں نے نظر انداز کردیا اور پھر دلہے کی جانب سے سب کے سامنے بوسہ دیا گیا جس پر انہوں نے شرمندگی محسوس کی۔دلہن کا مزید کہنا تھا کہ دلہے نے سب کے سامنے میری عزت نفس کی پرواہ نہیں کی تو وہ مستقبل میں کیسے برتاؤ کرے گا؟ اس لیے اس نے دلہے کے ساتھ نہ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے معاملے کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے دونوں خاندانوں کو سوچنے کا کچھ وقت دیا گیا ہے جس کے بعد ہی فیصلہ کیا جائے گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…