ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

پاکستان نے انگلینڈ کے 3 کھلاڑی آؤٹ کردیے

datetime 1  دسمبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلے کرکٹ ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی ٹیم نے 4وکٹوں کے نقصان پر 506رنز بنالیئے،پاکستانی بائولر انگلش بیٹرز کے سامنے بے بس نظر آئے ،ا نگلینڈ کی جانب سے زیک کرولی،بین ڈکٹ،اولی پوپ اور ہیری بروک نے سنچریاں سکور بنا ڈالیں ،ہیری بروک 101 رنز اور بین اسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔

پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رئوف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی جبکہ انگلینڈ نے راولپنڈی ٹیسٹ میں کرکٹ کا 112 سالہ ریکارڈ بھی توڑ دیا،راولپنڈی میں انگلینڈ نے کھیل کے پہلے دن سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ بنادیا،اس سے قبل 1910 میں آسٹریلیا نے جنوبی افریقا کیخلاف پہلے دن 494 رنز بنائے تھے۔تفصیلات کے مطابق پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں سب سے پہلے ٹرافی کی رونمائی کی گئی،بعدازاں انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔انگلینڈکی طرف سے بین ڈکٹ اور زیک کرولی نے بیٹنگ جبکہ پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ اور محمد علی نے بائولنگ کا آغاز کیا۔انگلینڈ نے پہلی وکٹ کی شراکت میں233 رنز بنائے،اس موقع پر بین ڈکٹ 107 رنز بنا کر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہو گئے جس کے بعد اولی پوپ بیٹنگ کیلئے آئے،مجموعی سکور میں دو رنز کے اضافے کے بعد دوسرے اوپنر زیک کرولی 122رنز بناکر حارث رئوف کی گیند پر بولڈ ہو گئے۔

یہ حارث رئوف کی پہلی ٹیسٹ وکٹ تھی۔اس موقع پر جوئے روٹ بیٹنگ کیلئے آئے،286 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی تیسری وکٹ گر گئی ،جوئے روٹ 23 رنز بناکر زاہد محمود کی گیند پر ایل بی ڈبلیوآئوٹ ہو گئے۔ان کے بعد ہیری بروک بیٹنگ کیلئے آئے،462 رنز کے مجموعی سکور پر انگلینڈ کی چوتھی وکٹ گر گئی ،اولی پوپ 108 رنز بناکرمحمد علی کی گیند پر ایل بی ڈبلیو آئوٹ ہوئے۔

یہ محمد علی کی پہلی ٹیسٹ وکٹ ہے۔اس موقع پر انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس بیٹنگ کیلئے آئے۔قبل ازیں انگلینڈ نے اپنے 100رنزبغیر کسی نقصان کے 13اعشاریہ 5 اوورز میں ، 200رنز بغیر کسی نقصان کے 30اعشاریہ ایک اوورز میں ، 300رنز 49اعشایہ 2 اوورزمیں تین وکٹوں کے نقصان پر،400 رنز 64 اوورز میں اور500 رنز 74اعشاریہ 4 اوورز میں مکمل کئے۔

انگلینڈ کی ٹیم نے پہلے روز کھانے کے وقفے پربغیر کسی نقصان کے 174 رنزجبکہ پہلے روز چائے کے وقفے ہر3وکٹوں کے نقصان پر 332رنز بنائے پہلے روزکھیل کے اختتام پر ا نگلینڈ نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 506 رنز بنالئے۔ہیری بروک 101 رنز اور بین اسٹوکس 34 رنز کیساتھ ناٹ آئوٹ ہیں۔پاکستان کی جانب سے زاہد محمود نے دو جبکہ حارث رئوف اور محمد علی نے ایک،ایک وکٹ حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…