ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

فٹبال ورلڈ کپ میں امریکا کے ہاتھوں شکست کے باوجود ایران میں جشن

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

دو حہ/تہران (این این آئی)قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں ایرانی فٹ بال ٹیم کی امریکا سے شکست ہوئی جس کے بعد ایران کی ٹیم عالمی کپ سے باہر ہوگئی تاہم حیران کن طور پر اپنی ٹیم کی شکست پر مایوس ہونے کے بجائے ایرانی شہریوں نے اپنی ہی ٹیم کی شکست پر جشن منایا

اور سڑکوں پر نکل آئے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران میں اپنی ہی ٹیم کی شکست پر جشن منانے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے شئیر کی گئیں۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایرانی شہری سڑکوں پر ٹائر جلا رہے ہیں اور جشن منا رہے ہیں۔خیال رہے کہ رواں سال ایرانی پولیس کے ہاتھوں نوجوان خاتون مہسا امینی کی ہلاکت کے بعد ملک بھر میں گزشتہ 4 ماہ سے مظاہرے کئے گئے ،ایران کے مغربی صوبے کردستان ان مظاہروں کا مرکز رہا اور ٹیم کی عالمی کپ میں شکست کے بعد یہاں بڑے پیمانے پر جشن منایا گیا،کردستان کے علاقے ساکیز میں ایران کے خلاف امریکا کے پہلے گول کے بعد شہریوں نے جشن منانا شروع کردیا اور آتش بازی بھی کی۔آن لائن شیئر کی گئی ویڈیوز میں کردستان کے ایک اور شہر مہاآباد میں بھی عوام نے امریکا کی فتح کی خوشی میں آتش بازی اور حکومت مخالف نعرے لگائے جبکہ کچھ منچلوں نے ریلی کی شکل میں بائیک پر ٹیم کی شکست پر خوشی کا اظہار کیا۔اس کے علاوہ صوبے کرمانشا کے شہروں ماری وان، پاوے، سوپولے زہب وغیرہ میں بھی امریکا کی فتح اور ایران کی شکست پر خوشیاں منائی گئیں۔ملک میں جاری احتجاج کی وجہ سے ورلڈ کپ میں شریک ایرانی ٹیم شدید دباؤ کا شکار رہی جہاں ایک طرف اسے حکومت کے دباؤ کا سامنا تھا تو دوسری جانب احتجاج کرنے والے ایرانی عوام کے ردعمل کا بھی اندیشہ تھا اور یہی وجہ ہے کہ ایران کے میچ میں کچھ تماشائی حریف ٹیموں کے حق میں نعرے بازی

اور انہیں سپورٹ کرتے بھی نظر آئے۔ایک ایرانی صحافی سعید ظفرانے نے میچ کے بعد ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ کون سوچ سکتا تھا کہ میں امریکا کی فتح پر تین میٹر اچھل کر جشن مناؤں گا۔ایک پوڈکاسٹر الہٰی خسروی نے ٹوئٹ کی کہ درمیان میں کھیلنے کا یہی انجام ہوتا ہے،

انہیں عوام، اپنے حریف اور حتیٰ کہ اپنی ہی حکومت کے ہاتھوں شکست ہوئی۔ایرانی صحافی عامر ابتہاج نے ٹوئٹ کی کہ انہیں میدان کے اندر اور باہر دونوں جگہ شکست ہوئی جبکہ سابق صحافی حامد جعفری نے لکھا کہ اسلامی جمہوریہ کی فٹبال ٹیم کا سرکس تمام ہوا، اب حکومتی جبر و استبداد کی خبریں سیکیورٹی فورسز کی پسندیدہ ٹیم کی فتح و شکست کی آڑ میں چھپائی نہیں جاسکیں گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…