اسلام آباد (آن لائن) حکومت نے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کر لیا۔وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اعلان کیا ہے کہ ا گلے 15روز کیلئے پٹرول اور ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتیں برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں فی لٹر 10 روپے جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے کمی کا اعلان کیا گیا۔اسحاق ڈار نے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں 15 روز کی توسیع کردی گئی ہے۔