ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

ضمنی انتخاب سے متعلق متنازعہ بیان ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سے برطرف

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ضمنی انتخاب سے متعلق متنازعہ بیان
ترجمان الیکشن کمیشن عہدے سے برطرف

اسلام آباد(آئی این پی) چیف الیکشن کمشنر نے ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کرنے پر ترجمان کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کردیں۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق الیکشن کمیشن کے ترجمان ہارون شنواری نے اعلی حکام کی ہدایات کے بغیر ضمنی انتخابات سے متعلق بیان جاری کیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ترجمان کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کیے جانے پر چیف الیکشن کمشنر نے ترجمان ہارون شنواری کو عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کیں۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کے ترجمان نے دو روز قبل عمران خان کے اسمبلیوں کے استعفے سے متعلق بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہم نوے دن میں مذکورہ نشستوں پر انتخابات کیلیے تیار ہیں۔ انہوں نے ضمنی الیکشن کی ایک نشست پر ہونے والے اخراجات کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر چہ کروڑوں روپے کے اخراجات ہوتے ہیں اور اس وقت فنڈز کی کمی ہے مگر قانون کے مطابق الیکشن کمیشن اپنا کام کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…