ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

بابراعظم کے ننھے مداحوں کا جذباتی پیغام، ویڈیو وائرل

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

لاہور (آئی این پی)قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کو چاہنے والوں میں نہ صرف بڑے عمر کے افراد بلکہ چھوٹے بچے بھی ان کے دلدادہ ہیں جنہوں نے اپنے جذبات کا اظہار بھی اپنے انداز میں کیا،لاہور میں قومی ٹیم کے کھلاڑیوں نے کئی شائقین کرکٹ کو

جہاں اپنے آٹو گراف دیے وہاں ان کے ننھے مداح بھی موجود تھے،اس موقع پر اپنی ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے ان بچوں کا جذبہ قابل دید تھا، بڑے تو بڑے بچے بھی بابر اعظم سے ملنے اور ان سے آٹو گراف لینے کیلئے بے چین تھے،سوشل میڈیا پر بابر اعظم کے مداح بچوں کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں بچوں کو کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان سے ملاقات کے بعد اپنے جذبات کا اظہار کرتے دیکھا جا رہا ہے،ویڈیو میں بچے ملاقات کے بعد کہیں نہایت پرجوش انداز میں بلے پر دیا گیا بابر اعظم کا آٹوگراف تو کہیں کپتان کے آٹوگراف دیے گئے بازو دکھا رہے ہیں،ایک ننھے مداح نے بابر اعظم کا آٹو گراف دیا گیا بلا دکھاتے ہوئے کہا کہ یہ 5لاکھ کا بلا بن گیا ہے جبکہ وہیں موجود ایک اور بچے نے آٹوگراف دکھاتے ہوئے کہا کہ اب یہ 40لاکھ کے بازو بن گئے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…