اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

متحدہ عرب امارات نے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان کر دیا

datetime 29  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

ابوظہبی (آئی این پی) متحدہ عرب امارات کے رہائشی 1 سے 4 دسمبر تک چار دن کی چھٹی سیلطف اندوز ہوں گے ،تاکہ مملکت کا قومی دن منا سکیں، جو 2022 کی آخری سرکاری چھٹیاں ہوں گی۔جبکہ یو اے ای کی جانب سے 2023 کے لیے سرکاری تعطیلات کا اعلان بھی کر دیا گیا ہے۔ متحدہ عرب امارات کے رہائشیوں کو آئندہ سال کئی طویل ویک اینڈز ملیں گے، جن میں 6 دن کے چھٹیوں کا بھی امکان ہے

۔ واضح رہے کہ مملکت میں پبلک اور پرائیویٹ سیکٹرز کے لیے ایک متفقہ فہرست اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ملازمین کو مساوی چھٹیاں ملیں۔خلیج ٹائمز کے مطابق متحدہ عرب امارات کی کابینہ نے سرکاری اور نجی شعبوں کے لیے 2023 کی سرکاری تعطیلات کی منظوری دیدی ہے۔ملک کے رہائشی اگلے سال کئی طویل ویک اینڈز کیلئے تیار ہو جائیں، جن میں چھ دن کی چھٹیاں بھی شامل ہے۔ حکومت کی جانب سے شیئر کی گئی پوسٹ کے مطابق اگلے سال کی چھٹیوں کی مکمل فہرست درج ذیل ہے۔گریگورین نیا سال: یکم جنوری۔عید الفطر: 29 رمضان سے 3 شوال۔یوم عرفہ: ذوالحجہ 9۔عید الاضحی: ذوالحجہ 10سے 12۔ہجری نیا سال: 21 جولائی۔نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا یوم ولادت: 29 ستمبر۔متحدہ عرب امارات کا قومی دن: دسمبر 2سے 3۔ جیسا کہ ظاہر ہے، فہرست میں مذکور کچھ تعطیلات ہجری اسلامی کیلنڈر پر مبنی ہیں۔ ان کی متعلقہ گریگورین تاریخیں چاند دیکھنے پر منحصر ہوں گی۔عید الفطر: ہجری کیلنڈر کے مطابق، تاریخیں 29 رمضان سے 3 شوال تک ہیں۔فلکیاتی حسابات کے مطابق، یہ جمعرات، 20 اپریل، اتوار، 23 اپریل تک ہوگی۔ اصل تاریخیں چاند نظر آنے سے مشروط ہیں۔اسی طرح یوم عرفہ اور عید الاضحی: ان میں ممکنہ طور پر چھ دن کی چھٹیاں ملیں گی۔اگلے سال سب سے طویل چھٹی منگل، 27 جون، سے جمعہ، 30 جون تک ہونے کا امکان ہے اور اگر واقعی ایسا ہوا تو، ہفتہـاتوار کی چھٹی والے افراد کو چھ دن کا ویک اینڈ مل جائے گا۔ یہ ہفتہـاتوار کی چھٹی والے لوگوں کے لیے تین دن کے ویک اینڈ کا باعث بنے گا۔ پیغمبر اسلام حضرت محمدۖ کا یوم ولادت: 29 ستمبر بھی جمعہ کا دن ہے۔ یہ مملکت کے رہائشیوں کے لیے ایک اور تین دن کا ویک اینڈ ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…