ہفتہ‬‮ ، 02 مئی‬‮‬‮ 2026 

فیفا ورلڈکپ، ایران کا اپنے پرچم سے ’اللہ‘ کا نام ہٹانے پر فیفا سے احتجاج

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

دو حہ /تہران (این این آئی)ایران فٹبال فیڈریشن نے اپنے قومی پرچم سے اللہ کا نام ہٹانے پر فیفا سے شدید احتجاج کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایران فٹبال فیڈریشن نے ورلڈکپ میں امریکا اور ایران کے میچ سے قبل فیفا سے امریکی فٹبال فیڈریشن کے

خلاف شکایت کی ہے جس میں ایران فٹبال فیڈریشن نے کہاکہ امریکی فٹبال فیڈریشن نے ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں ایران کے جھنڈے سے اللہ کا نام ہٹایا ہے۔ایرانی فٹبال فیڈریشن نے کہا کہ امریکی فیڈریشن کا یہ عمل انتہائی غیر پیشہ ورانہ ہے اس سلسلے میں ایرانی فٹبال فیڈریشن نے فیفا کو بذریعہ ای میل آگاہ کیا اور اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے سنجیدہ نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔دوسری جانب امریکی فٹبال فیڈریشن کے مطابق اس کی جانب سے یہ عمل ایران میں انسانی حقوق کے لیے لڑنے والی خواتین سے اظہار یکجہتی کیلئے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان 1980 سے سفارتی تعلقات منقطع ہیں، دونوں ٹیموں کے درمیان فٹبال ورلڈکپ کا میچ 29 نومبر کو کھیلا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…