اتوار‬‮ ، 24 اگست‬‮ 2025 

نوازشریف کومائنس کرتے خود مائنس ہوگئے، لیگی رہنما کی عمران خان پر شدید تنقید

datetime 28  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)پاکستان مسلم لیگ(ن)اسلام آباد کی سنیئررہنما بیگم شاہدہ قدیر نے کہاہے کہ عمران نیازی راولپنڈی جلسے میںلاکھوں کی تعداد میں لوگ لانے کا دعویٰ کرتے رہے لیکن پاکستان کی غیور عوام نے اُن کے جھانسے میں آناچھوڑ دیاہے، پی ٹی آئی کی چارصوبائی حکومتوں کے سرکاری وسائل استعمال کرنے اورعمران نیازی کے

جھوٹے ڈراموںاوبلندو بانگ دعوئوں” لاکھوں کاجم غفیر،عوام کا سمندر” کے باوجودپورے پاکستان سے 15سے20ہزار لوگوں نے بھی عمران نیازی کی کال پر راولپنڈی کے ناکام جلسہ میں شریک ہونامناسب نہ سمجھا اور ثابت کردیا کہ اسلام آبادراولپنڈی سمیت پورے پاکستان کے عوام قائدمسلم لیگ(ن)کے قائدنوازشریف سے پیار کرتے ہیں ،اس شخص نے لوگوں کو بہت دھمکانے بہانے اور ان کو گمراہ کرنے کی کوشش کی مگر عوام نے اس فتنے کومسترد کردیا، اب یہ شخص اسی طرح اپنارونادھونا کرتارہے گا اور موجودہ وفاقی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔انہوں نے کہاکہ عمران نیازی وفاقی حکومت گرانے نکلے تھے انہوںنے اپنی صوبائی حکومتیں گرانے کا اعلان کرکے اپنے انقلاب کا رُخ وفاقی کے بجائے پرویزالٰہی اور محمود خان کی جانب کردیا،قاندنوازشریف کومائنس کرتے کرتے خود مائنس ہوگئے،قائد نوازشریف کی طویل جدوجہد کے بعد ملک میں آئین کی حکمرانی قائم ہوچکی ہے،اداروں نے اپنے آئینی حدود میںرہنے کا عہد کیا ہے،ملک حقیقی جمہوریت کی طرف گامزن ہے،ملک مستحکم ہورہاہے، دنیا کا پاکستان پر اعتماد بحال ہورہاہے، ملک میں آئین و قانون کی حکمرانی کیلئے قائد نوازشریف نے بے گناہ سزائیں بھگتی، جیل کاٹی،جھوٹی صعوبتیں برداشت کیں،یہ سارے ظلم سابق وزیراعظم نے پاکستان کے مستقبل کے لئے برداشت کئے،

ہمیںآج اپنے قائد کے ساتھ پہلے سے زیادہ مضبوطی سے کھڑاہوناچاہئیے۔سنیئر رہنما مسلم لیگ(ن) اسلام آباد بیگم شاہدہ قدیر نے کہاکہ عمران نیازی ایک فتنہ بن کر ملک و قوم کامزید نقصان کررہاہے،اُن کی یہ بات بالکل سچ ثابت ہورہی ہے کہ وہ اقتدار کے ایوان کے باہر زیادہ خطرناک ہیںا س کے جلسے جلوسوں دھرنوں کی سیاست نے اس کے

اقتدار سے زیادہ نقصان کیاہے،عمران نیازی نے پونے چار سال میں دوست ممالک ناراض کئے، سی پیک پر کام روک دیا، تاریخی قرض لے کر لوٹ مارکابازار گرم کیا،سیاست اور معیشت کا جنازہ نکال دیا،حکومت مذاکرات کی بات کرتی ہے تو میں نہ مانوں کی بات کی جاتی ہے، حکومت ہر صورت اپنی رٹ قائم کر ے گی،الیکشن اپنے مقررہ وقت پرہونگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ریکوڈک


’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…