پیر‬‮ ، 07 جولائی‬‮ 2025 

لڑکی کی لاش کے ٹکڑے فریج میں رکھ کر ملزم کی دوسری لڑکیوں سے دوستیاں

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں شردھا نامی لڑکی کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والے ملزم آفتاب پونا والا کے بارے میں مزید انکشافات سامنے آ گئے۔بھارتی میڈیا کے مطابق دوست خاتون کو قتل کر کے لاش کے ٹکڑے کرنے والا آفتاب پونا والا ان

دنوں بھی مختلف خواتین سے ملاقاتیں کرتا رہا جب مقتولہ شردھا کی لاش کے ٹکڑے اس کے فریج میں پڑے تھے۔دہلی پولیس کا کہنا ہے کہ آفتاب پونا والا نے شردھا کو قتل کرنے کے بعد اسی ڈیٹنگ ایپ پر دیگر خواتین سے دوستیاں کیں، جس کے ذریعے آفتاب کی شردھا سے ملاقات ہوئی تھی۔شردھا کے قتل کے بعد ڈیٹنگ ایپ پر آفتاب نے ایک خاتون ڈاکٹر سے دوستی کی، اسے اپنے فلیٹ پر بلایا، اس ملاقات کے موقع پر گھر کے فریج میں شردھا کی لاش کے ٹکڑے موجود تھے۔آفتاب پونا والا پر مئی میں اپنی دوست شردھا کو تلخ کلامی کے بعد قتل کرنے کا الزام ہے، جرم چھپانے کے لیے آفتاب نے لاش کے 35 ٹکڑے کر کے فریج میں رکھے اور ایک ایک کر کے 18 دنوں میں شہر کے مختلف مقامات پر پھینکے۔اس دوران پولیس نے ایک شخص کو حراست میں لیا جس نے اپنی ہندو شناخت چھپا کر خود کو مسلمان بتایا اور آفتاب کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بندہ جب غصے میں ہو تو 35 کیا 36 ٹکڑے بھی کر سکتا ہے۔خود کو راشد خان بتانے والے شخص کا بیان سامنے آنے پر پولیس نے اسے گرفتار کر لیا، پتہ چلا کہ اس کا اصل نام وکاس کمار ہے اور وہ قتل کی حمایت کر کے اور خود کو مسلمان ظاہر کر کے نفرت کو فروغ دینا چاہتا تھا۔بھارتی میڈیا کے مطابق ملزم پولیس سے تعاون کر رہا ہے، ملزم نے لاش کے ٹکڑے پھینکنے کے مقامات کے نقشے بھی پولیس کو فراہم کیے ہیں۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)


دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…