اسلام آباد ( آئی این پی ) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی جانب سے اسلام آباد نہ جانے کے اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت میں مختلف سڑکوں پر رکھے گئے کنٹینرز کو ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ کو تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے راولپنڈی میں حقیقی آزادی مارچ کے جلسے سے خطاب کے دوران اعلان کیا کہ وہ صوبائی اسمبلیوں سے استعفے دینگے اور وہ اسلام آباد کی طرف نہیں جا رہے ۔ اس اعلان کے بعد وفاقی دارالحکومت کی انتظامیہ نے مختلف شاہرائوں کو بند کرنے کے لئے لگائے گئے کینٹینرز کو ہٹانے کا عمل شروع کر دیا ہے ۔ یاد رہے کہ اسلام آباد انتظامیہ نے راولپنڈی میں تحریک انصاف کے حقیقی آزادی مارچ کے جلسے کے پیش نظر گزشتہ روز اسلام آباد کو جڑواں شہر سے ملانے والی مختلف سڑکوں کو کینیٹرز لگا کر سیل کر دیا تھا ۔
عمران خان کا اسلام آباد نہ جانے کا اعلان وفاقی دارالحکومت میں کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)
-
پیٹرول سبسڈی لینے والوں کےلیےخوشخبری، وزیراعظم کا اہم اعلان
-
تنخواہ دار طبقے کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
متحدہ عرب امارات جانے والی 2 بہنوں اور والدہ کو کیوں آف لوڈ کیا گیا؟ سنسنی خیز انکشافات
-
طالبہ لائبہ کا خودکشی سے قبل والد کیلیے ماموں کے موبائل پر بھیجا گیا آخری پیغام سامنے آگیا
-
طالبہ لائبہ سے فراڈ کرنے والے ملزم کی ابتدائی شناخت سامنے آگئی
-
پی ٹی اے نے موبائل سگنلز کی کمی کی صورت میں کالز کرنے کے لیے آسان حل بتا دیا
-
حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی، ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا
-
دبئی سے تل ابیب کی پرواز میں پائلٹ پر حملے کا معاملہ، تحقیقات میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے
-
اسلام آباد میں طالبہ کی مبینہ خودکشی، امریکا جانے کیلیے ایجنٹ کو 50 لاکھ دیے تھے
-
خیبر پختونخوا میں گورنر راج کا نفاذ، وزیراعلیٰ سہیل آفریدی گرفتار
-
عمان میں ملازمت کے خواہشمند غیر ملکیوں کیلئے خوشخبری
-
آئندہ تین روز کیلئے پیٹرول کی قیمت میں کمی کا امکان
-
ڈاکٹرز اور میڈیکل طلبہ کے لیے بڑی خوشخبری



















































