اتوار‬‮ ، 11 اکتوبر‬‮ 2026 

ہماری لڑائی فوج نہیں، نواز، شہباز، زرداری اور فضل الرحمان سے ہے،شیخ رشید احمد

datetime 26  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

راولپنڈی(این این آئی)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ ہماری لڑائی فوج سے نہیں ،نواز شریف، شہباز شریف، آصف زرداری اور مولانا فضل الرحمان سے ہے۔پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے شیخ رشید احمد نے کہاکہ راولپنڈی کو فخر ہے ،ہم میزبان ہیں، کہاں ہے رانا ثناء اللہ نکل کر آئو، عوام کا سمندر رانا ثنا ء اللہ کو اٹھا کر لے جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ اہم بات کہنا چاہتا ہوں، آٹھ ماہ تک اپنی زبان کوبند رکھا، ہم فوج سے نہیں نواز شریف، شہباز شریف، زرداری سے لڑنا چاہتے ہیں، لوگوں کی قیمت لگا کرعمران خان کی حکومت کو گرایا گیا۔ انہوںنے کہاکہ آج ملک کی معیشت تباہ ہو رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار جھوٹ بول رہا ہے، کوئی ایل سی نہیں کھل رہی، جھوٹوں کو آئینی طریقے سے نکالنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ راولپنڈی نسلی اور اصلی لوگوں کا شہر ہے۔ سابق وزیر نے کہاکہ ملک کا غریب آدمی مرگیا ہے، ملک کی معیشت ڈوب رہی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جب معیشت ڈوبتی ہے تو قومی سلامتی کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے، تین سپر پاور کے ساتھ پاکستان کا بارڈر لگتا ہے۔سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ فوج نے کہا ہے کہ سیاست میں کبھی حصہ نہیں لیں گے، ملک ڈوب رہا ہے، ہماری کسی چینلز سے نہیں گینگ آف فائیو سے لڑائی ہے، بہت اچھا فیصلہ ہے کہ فوج سیاست میں نہ آئے، جب فوج سیاست میں نہیں آئے گی تو پی ڈی ایم کا جنازہ نکل جائے گا۔ انہوںنے کہاکہ13 جماعتوں کا ایک ہی نام چور اور ڈاکو ہے، چوروں، ڈاکوں کو ملک پر مسلط کر دیا ہے، کوئی جیرا بلیڈ مسلط کردیتے تو قوم ردعمل نہ دیتی، قوم ردعمل اس لیے دے رہی ہے قوم نے انہیں مسترد کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم تمام مذاکرات کے دروازے کھولنا چاہتے ہیں تاہم شرط الیکشن کی تاریخ دی جائے۔ انہوںنے کہاکہ ڈوبتی کشتی کو صرف عمران خان بچا سکتا ہے، یہ ملک ڈوب رہا ہے، ملک میں سیاسی عدم استحکام ہے، آج جو بھی عمران خان فیصلہ کریں گے لبیک کہیں گے۔ انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ یہ چور، ڈاکو سامراج کے ایجنٹ ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں

کالم

بلوچستان ڈوب رہا ہے(گیارہواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دسواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(نواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(آٹھواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(ساتواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چھٹا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(پانچواں حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(چوتھا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(تیسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے(دوسرا حصہ)

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…

بلوچستان ڈوب رہا ہے

نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ کے…