بیجنگ (نیوز ڈیسک) چینی صدر ڑی جن پنگ نے دوسری عالمی جنگ کے خاتمے کی 70 ویں سالگرہ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ فوج کی تعداد میں 3 لاکھ تک کمی کی جائے گی۔ چینی فوج کی تعداد 20 لاکھ سے زائد ہے جبکہ صدر ڑی نے زمینی دستوں کی تعداد بڑھانے کے بجائے فوج کو جدید خطوط پر استوار کرنے کا اعلان کیا ہے اور نئے منصوبے کے تحت فضائیہ اور بحریہ کے اہلکاروں کی تعداد بڑھائے جائے گی جوکہ تعداد میں کم مگر تربیت کے اعتبار سے بہتر ہوںگے۔
مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے
صدر ڑی نے فوج میں کمی کو امن کا اشارہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام ایک ایسے وقت میں اٹھایا جا رہا ہے کہ جب چین کے ہمسایے فوجی صلاحیت میں اضافہ کر رہے ہیں۔ چینی خبررساں ادارے کے مطابق یہ گزشتہ 20 سال میں فوج میں سب سے بڑی کمی ہے۔