کراچی(آئی این پی) پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مسافروں کیلئے اچھی خبر آگئی ، پی آئی اے کی ترکش ایئر لائن کے کوڈ شیئرنگ کے ذریعے امریکا ، برطانیہ، یورپ سے پاکستان آنیوالے مسافروں کو عمرے کی سعادت حاصل ہوگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ پاکستان سے امریکا برطانیہ واپس جانیوالے مسافروں کو بھی سہولت میسر ہو گی، اس سلسلے میں پی آئی اے مسافروں سے معمولی اضافی چارجز وصول کئے جائیں گے۔مسافرپی آئی اے کی پرواز کے ذریعے جدہ یا مدینہ عمرے کی سعادت کے بعد واپس یورپ اور برطانیہ کیلئے روانہ ہوسکیں گے۔یاد رہے پی آئی اے نے ترکیہ کیلئے پروازوں کا آغاز کیا تھا ، جس سے مسافروں کو یورپ، برطانیہ اور امریکا کے 28شہروں تک سفر کی آسان رسائی ممکن ہو گئی تھی۔