اسلام آباد(نیوز ڈیسک) یوکرین کا سیاسی بحران یورپ میں پولیو کی واپسی کا سبب بن گیا۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق بدھ کو جنوب مغربی یوکرین میں دو بچوں میں پولیو کی تشخیص ہوئی ہے۔ ڈبلیو ایچ او کا کہنا ہے کہ نئے کیسز سامنے آنے سے پولیو سے پاک دنیا کے مشن کو دھچکا لگا ہے۔ واضح رہے کہ کسی یورپی ملک میں 2010 کے بعد پولیو کا یہ پہلا کیس ہے۔عالمی ادارہ صحت کا کہنا ہے کہ یوکرین میں جاری کشیدگی کی وجہ سے 2014 میں انسداد پولیو مہم صحیح طور پر نہیں چلائی جاسکی تھی۔ 2010 میں صرف 50 فیصد بچوں کو ہی بیماریوں سے بچاﺅ کے ٹیکے لگائے گئے تھے۔
مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے
عالمی ادارہ صحت کے مطابق یوکرین میں اس بیماری کے مزید پھیلنے کے بھی خدشات موجود ہیں۔