منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

لیبیا نے ملک میں پاکستانی، ایرانی اور یمنی شہریوں کے داخلے پر پابندی لگادی

datetime 3  ستمبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) لیبیا کی حکومت نے ملک میں یمن، ایران اور پاکستان کے شہریوں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی ہے۔ لیبیا کی یہ حکومت ملک کے مشرقی حصے میں قائم ہے اور اسے بین الاقوامی حمایت حاصل ہے۔ فوج کی جانب سے جاری کیے جانے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی اس ویزا پابندی کا تسلسل ہے جس کے تحت پہلے ہی سوڈان، بنگلادیش، فلسطین اور شام کے شہریوں کے ملک میں داخلے پر پابندی عائد ہے۔

مزید پڑھئے: عمران خان ریحام اور جمائمہ کے درمیان پھنس گئے

سینیٹر ملٹری کمانڈر خلیفہ ہفتار کا کہنا ہے کہ ملک کی موجودہ صورتحال ایسی ہے جسے بچانا فوری طور پر ضروری ہے، ملک کو سلامتی اور تحفظ کی ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ بیانات میں ہفتار نے سوڈانی،

مزید پڑھئے: مصباح الحق کا نام گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ زمیں شامل

فلسطینی اور شامی باشندوں پر الزام عائد کیا تھا کہ وہ انصار الشریعہ اور دیگر اسلامی گروپس میں شمولیت اختیار کرنے کیلئے لیبیا آتے ہیں اور یہی گروپس ملکی افواج پر حملے کرتے ہیں۔ انہوں نے یمنی باشندوں پر بھی اسی طرح کے الزامات عائد کیے تھے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…