اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے ملاقات کی جس میں اہم تعیناتیوں سے متعلق مشاورت کی گئی ہے۔وزیراعظم میاں شہباز شریف سے وزیر دفاع خواجہ آصف کی اہم مشاورتی ملاقات کے موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی ملک احمد خان بھی موجود تھے۔وزیر دفاع خواجہ آصف نے گزشتہ روز بھی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی تھی، جس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔ دوسری جانب ایک نجی ٹی وی کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کے حوالے سے آئندہ 24 گھنٹوں میں پیشرفت متوقع ہے۔خیال رہے کہ 29 جولائی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف عہدے سے سبکدوش ہو رہے ہیں۔ وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ وزارت دفاع کے پاس کل سینئر افسران کے نام آ جائیں گے۔