چکوال (این این آئی)پاکستان تحریک انصاف کے کارکن لانگ مارچ کے دوران آپس میں لڑ پڑے۔ چکوال میں پی ٹی آئی کارکنوں کا آپس میں جھگڑا ہوا، جہاں کارکنوں نے ایک دوسرے پر مکے بھی برسائے۔کارکنان کے درمیان جھگڑا پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خطاب سے قبل ہوا۔گزشتہ روز بھی فیصل آباد میں پی ٹی آئی کے کارکن آپس میں لڑ پڑے تھے، جہاں انہوں نے ایک دوسرے کے خلاف لاٹھیوں اور کرسیوں کا استعمال کیا تھا۔