اسلام آباد(نیوزڈیسک) بے نظیرقتل کیس میں سابق وزیراعظم بے نظیربھٹوکے ڈرائیورجاوید الرحمان نے اپنابیان عدالت میں ریکارڈ کرادیا۔ایک نجی ٹی وی کے مطابق ڈرائیورجاوید الرحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ بے نظیربھٹوکوجلسہ گاہ سے واپس آنے کے بعد گاڑی سے باہرنکلنے کامشورہ ان کی اس وقت کی پولیٹیکل سیکرٹری ناہید خان نے دیاتھا۔جاویدالرحمان نے اپنے بیان میں کہاکہ جب گاڑی کے ساتھ دھماکہ ہواتوبیک اپ پرآنے والی گاڑی جس میں رحمان ملک اوردودیگرافراد موجود تھے اوروہ گاڑی میرابھائی چلارہاتھاوہ بیک اپ دینے والی گاڑی غائب تھی جس کے بعد شیری رحمان کی گاڑی میں بے نظیرکوزخمی حالت میں چاندنی چوک سے ہسپتال پہنچایاگیا۔