نئی دہلی ( مانیٹرنگ ڈیسک ،این این آئی)ٹی20 ورلڈکپ کے فائنل میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست پر سابق وکٹ کیپر بیٹر ذوالقرنین حیدر نے بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں کہا ہے کہ قومی کرکٹرز نے نمازیں پڑھیں تو وہ میچ کیوں نہ جیت سکے۔
انہوں نے کہا کہ تمام پلئیرز کو نمازیں اپنے لیے پڑھنی ہیں، کوئی دکھاوے کیلئے نہیں پڑھنی، انگلینڈ کے دو مسلمانوں نے میچ جتوادیا، کیونکہ وہ آپ سے اچھے مسلمان ہیں۔ تصویروں میں آنے کیلئے معین علی اور عادل راشد نمازیں نہیں پڑھتے۔ذوالقرنین حیدر نے کہا کہ زمبابوے سے ہارنے کے بعد آپکو اللہ کا شکر ادا کرنا چاہیے تھا کہ آپ جیسے تیسے فائنل میں پہنچ گئے۔دوسری جانب سابق بھارتی اسپنر ہربھجن سنگھ نے کہا ہے کہ ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بابراعظم کابطور کپتان اتنی سست رفتاری سے بیٹنگ کرنا غلط تھا۔بھارتی نیوز چینل کو دیئے گئے اپنے انٹرویو میں ہربھجن سنگھ نے کہا کہ بابراعظم بطور کپتان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کے فائنل میں اتنی سست رفتار بیٹنگ کیسے کرسکتے ہیں، آپکی ایسی بیٹنگ نے پاکستان کو ابتدا سے گہری پریشانی میں ڈال دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈکپ میں اپنی بیٹنگ کی کوششوں سے مایوس ہوااور بابراعظم میری کتاب میں بہت عام کھلاڑی کے روپ میں نظر آئے۔
What a disgusting person he is. Shame on you Zulqarnain Haider ? pic.twitter.com/4btHafLjB0
— Thakur (@hassam_sajjad) November 14, 2022