فیصل آباد (این این آئی)فیصل آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے لانگ مارچ میں کارکن آپس میں لڑ پڑے، کارکنوں کی جانب سے کرسیوں اور ڈنڈوں کا بھی استعمال کیا گیا۔فیصل آباد کے علاقے کھڑیانوالہ چوک پر لانگ مارچ پہنچنے پر بے نظمی دیکھنے میں آئی۔اسٹیج پر چڑھنے کی کوشش میں پی ٹی آئی کارکن آپس میں لڑ پڑے، اس دوران کارکنوں میں دھکم پیل بھی دیکھنے میں آئی۔