پیر‬‮ ، 04 مئی‬‮‬‮ 2026 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس وقت سے پہلے کرانے کا فیصلہ

datetime 12  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

میلبرن (این این آئی)میلبرن میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میچ کا ٹاس  اتوار کو8 منٹ قبل ہوگا۔میلبرن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔

میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگاجس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔فائنل میچ کے بعد آتش بازی کا بھی شاندار مظاہرہ کیا جائے گا۔دوسری جانب بارش کے امکان کے باعث آئی سی سی کی ایونٹ ٹیکنیکل کمیٹی نے اتوار کو ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا فائنل نتیجہ خیز بنانے کیلئے قوانین میں ردوبدل بھی کیا ہے۔اگر میچ اتوار کو ممکن نہ ہوا تو اسے اگلے روز دوبارہ اسی مر حلے سے شروع کیا جائے گا جہاں اتوار کو رکا تھا۔پیر کو ریزرو ڈے پر بھی میچ کا نتیجہ نہ آنے کی صورت میں کھیل کا اضافی دورانیہ 2 گھنٹوں سے بڑھا کر 4 گھنٹے کر دیا گیا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نے نیوزی لینڈ کو جبکہ دوسرے میں انگلینڈ نے بھارت کو شکست دے کر فائنل کے لیے کوالیفائی کیا ہے۔  پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان میچ کا ٹاس مقامی وقت کے مطابق 6 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔پاکستانی وقت کے مطابق فائنل میچ کا ٹاس دوپہر 12 بج کر 22 منٹ پر ہوگا۔میلبرن میں فائنل ٹاس کے بعد میوزیکل پروگرام ہوگاجس میں مقامی گلوکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)


ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…