جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

عمران خان کا سلمان احمد کے ذریعے میجر جنرل فیصل نصیر سے رابطہ، ملاقات کی تفصیلات سامنے آ گئیں

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پی ٹی آئی کے سلمان احمد آئی ایس آئی کے ڈی جی سی میجر جنرل فیصل نصیرسے ملاقات کی تفصیلات سامنے لے آئے۔ معروف صحافی حامد نے اپنے پروگرام میں ایک وڈیو دکھائی جس میں سلمان احمد کا کہنا تھا کہ ان کی میجر جنرل فیصل نصیر سے ملاقات ہوئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ملاقات دو گھنٹے جاری رہی،سلمان احمد کا کہنا تھا کہ یہ ویڈیو اس لئے بنا رہا ہوں کہ کیونکہ ملاقات میں ہماری بات ہوئی تھی کہ ہم نے زخم بھر نے ہیں،سول ملٹری تعلقات میں جو خلا پیدا ہوا اس کو پر کرنا ہے لیکن اب خواب ٹوٹتے نظر آ رہے ہیں۔ سلمان احمد نے معروف صحافی کے پروگرام کے ذریعے ویڈیو پیغام بھیجتے ہوئے کہا کہ جنرل صاحب! اب لوگوں پر زیر حراست تشدد ہو رہا ہے، بے ہودہ ویڈیوز سامنے آرہی ہیں،عمران خان کو چار گولیاں لگیں۔سلمان احمد کا کہنا تھا کہ آپ جانتے ہیں یہ پلان کس نے کیا،خاموش رہنے کے بجائے سامنے آئیں اور بتائیں۔اپنے ویڈیو پیغام میں سلمان احمد نے کہاکہ جنرل صاحب ملاقات ختم ہوتے وقت آپ نے کہا کہ تھا کہ سلمان احمد آپ قوم کا اثاثہ ہیں اور میں پوری کوشش کروں گا کہ ون ون صورتحال بنے،سلمان احمد نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ جنرل صاحب! اب کچھ کریں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…