اتوار‬‮ ، 14 ستمبر‬‮ 2025 

آزاد خالصتان ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا آغاز لاکھوں سکھ مرد و خواتین کی شرکت

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینیڈا(این این آئی ) مِسی ساگا اور ٹورنٹو سمیت کینیڈا کے کئی شہروں میں آزاد خالصتان کیلئے ہونے والے ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا آغاز کر دیا گیا۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق سکھ فار جسٹس کے زیراہتمام کینیڈا کے شہر ٹورنٹو میں خالصتان کے قیام کیلئے

ریفرنڈم کے دوسرے مرحلے کا انعقاد ہوا جہاں بڑی تعداد میں سکھ برادری نے شرکت کی۔ہزاروں سکھ مرد و خواتین ووٹ ڈالنے پہنچے جہاں ووٹنگ کا عمل پرامن ماحول میں جاری رہا، بھارتی پنجاب سے تعلق رکھنے والے 18 سال سے زائد عمر کے افراد کو شناخت دکھا کر ووٹ ڈالنے کا اہل قرار دیا گیا تھاجبکہ ووٹ ڈالنے سے پہلے تین جگہوں پر شناخت کی تصدیق کی گئی۔ریفرنڈم میں شرکت کرنے والوں نے اقوامِ عالم سے مطالبہ کیا کہ بھارت خالصتان کو آزاد کرے اور سکھوں پر ہونیوالے مظالم کا نوٹس لے، ووٹنگ میں حصہ لینے والوں نے بھارتی حکومت اور افواج کے خلاف سخت نعرے بازی بھی کی۔ریفرنڈم کامیں شرکت کرنے والے سکھ ووٹرز کا کہنا ہے کہ ریفرنڈم ایک آئینی اور قانونی راستہ ہے جو ہم نے اختیار کیا ہے، بھارتی پنجاب پر انڈیا اپنا جبری قبضہ ختم کرے تاکہ خالصتان کا قیام عمل میں لایا جا سکے، ہندوستان سے آزادی کی بنیاد رکھی جا رہی ہے، ہمیں اپنا گھر خالصتان چاہیے۔یاد رہے کہ اس سے قبل برطانیہ، سوئٹزرلینڈ سمیت 7 یورپی ممالک میں بھی خالصتان ریفرنڈم کا انعقاد کیا جا چکا ہے جس میں لاکھوں کی تعداد میں سکھوں نے اپنا حق رائے دہی استعمال کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انجن ڈرائیور


رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…