منگل‬‮ ، 05 مئی‬‮‬‮ 2026 

وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان بڑے ٹکراؤ کا خطرہ پیدا ہو گیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2022 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )شہراقتدار اور راولپنڈی میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان بڑے ٹکراؤ کاخطرہ پیدا ہوگیا ہے۔سماء نیوز کے ذرائع کے مطابق تحریک انصاف نے راولپنڈی کا اسلام آباد سے زمینی رابطہ منقطع کرنے کا پلان بنا لیا ہے،اور حکومت نے بھی احتجاج کے منصوبے کو

ناکام بنانے کی حکمت عملی تیار کرلی ہے۔وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی کے اہم رہنماؤں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے، اور کہا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ تک شاہراہ کو ہر صورت کھلا رکھا جائے گا۔وفاقی پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ احتجاج یا راستے بند کرنے سے شہریوں، طلبا اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے، گڑبڑ کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا۔دوسری جانب تحریک انصاف بھی اپنی ہٹ دھرمی سے باز نہیں آرہی ہے اور پی ٹی آئی راولپنڈی کی قیادت نے فیصلہ کیا کہ راولپنڈی سے دارالحکومت میں داخلے کے تمام مقامات کو آج دوپہر سے بند کر دیا جائے گا، اور اسلام آباد کی ناکہ بندی اگلے 72 گھنٹوں کیلئے کی جائے گی، ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی واثق قیوم عباسی نے نئی احتجاجی حکمت عملی کی تصدیق کی ہے۔ادھر قانون نافذ کرنے والے وفاقی اداروں نے پی ٹی آئی کےاہم رہنماؤں کیخلاف کریک ڈاؤن کا پلان بنا لیا ہے، اور پرویز خٹک، شیخ راشد شفیق، عامر کیانی کے وارنٹ جاری کردیئے گئے ہیں، جب کہ علی امین گنڈاپور اور ملک عامر ڈوگر کو بھی گرفتارکرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دونوں جانب سے طے حکمت عملی کے بعد شہراقتدار اور راولپنڈی میں وفاقی حکومت اور پی ٹی آئی کےدرمیان بڑے ٹکراؤ کا خطرہ ہے، جس کے پیش نظر اسلام آباد ایئرپورٹ تک رینجرز، ایف سی اور وفاقی پولیس کے دستے گشت کریں گے، اور روڈ بند کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)


ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…