ہفتہ‬‮ ، 19 جولائی‬‮ 2025 

گھوٹکی میں اہلکاروں کی شہادت،ڈاکوؤں کوپولیس ناکے کی پہلے سے ہی اطلاع ہونے کا انکشاف

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گھوٹکی (این این آئی)گھوٹکی میں پولیس افسران اور اہلکاروں کی شہادت کے واقعے کی تفصیلات سامنے آگئیں جس کے مطابق ڈاکوؤں کوپولیس ناکے کی پہلے سے ہی اطلاع ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ دنوں ڈاکو سلطو شرکو ہلاک کیا تھا،

ڈاکو سلطوشر کے قریبی عزیز کی گرفتاری کیلئے کچے کے قریب ناکے کی منصوبہ بندی ہوئی، ڈاکوؤں کوپولیس ناکے کی مبینہ طورپرپہلے ہی اطلاع تھی۔ذرائع کے مطابق پولیس ڈی ایس پی اور ایس ایچ اوزکی نگرانی میں 3بکتربندمیں پہنچی، پولیس جیسے ہی پہنچی تو ڈاکوؤں نے راکٹ لانچر فائر کیا، تکنیکی خرابی کے باعث پولیس کے راکٹ لانچر نیکام نہیں کیا تو ملزمان نے پولیس اہلکاروں کو گھیر کر فائرنگ کی۔ذرائع نے بتایا کہ پولیس اہلکار ممکنہ طور پر حملے کیلئے تیار نہیں تھے، پہلے ہی حملے میں ڈی ایس پی، ایس ایچ اواوراہلکارشہید ہوگئے۔ذرائع نے دعویٰ کیا کہ چند پولیس اہلکاروں نے بھاگ کر جان بچائی، بعض پولیس اہلکاروں کو ڈاکوؤں نے یرغمال بنالیا، مغوی اہلکاروں کو بعد میں مذاکرات سے رہا کرایا گیا اور واردات کے بعد ڈاکو کچے میں فرار ہوگئے۔خیال رہے کہ گھوٹکی کی تحصیل اوباڑو کے کچے کے علاقے میں ڈاکوؤں کے پولیس پارٹی پر حملے کے نتیجے میں ایک ڈی ایس پی اور 2 ایس ایچ اوز سمیت 5 پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…