منگل‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

سرکاری ملازمین کا پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے بھرپور فیصلہ کن دھرنے کا اعلان

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس (پاکستان ) نے 08 نومبر 2022 کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے بھر پور فیصلہ کن دھرنے کااعلان کیا ہے ۔مورخہ 6 نومبر 2022 بروز اتوار گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس(فیڈرل )کا ہنگامی اجلاس فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن کی میزبانی میں

اسلام آباد ماڈل سکول فار بوائز سیکٹر جی – ایٹ ون اسلام آباد میں رحمان علی باجوا چیف کوآرڈینیٹر اگیگا کی سربراہی میں منعقد ہوا اگیگا فیڈرل میں شامل تنظیموں اور ایسوسی ایشنز کے جن قائدین نے شرکت کی ان میں لیبر یونیٹی آف آئیسکو۔ نیشنل سیونگز یونین پاک پی ڈبلیو ڈی۔ کیپیٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی لیبر یونین۔انفارمیشن سٹاف ویلفیئر ایسوسی ایشن،پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ اسلام آباد، ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن،پاکستان ریلویز کیرج فیکٹری، لوکو شیڈ پاکستان ریلویز،اسٹیشن ماسٹر یونین ریلویز، پریم یونین ریلویز، فیڈرل کالجز ٹیچر ایسوسی ایشنز،ریڈیو پاکستان، اسٹیٹ آفس،پاکستان سپورٹس بورڈ، نان ٹیچنگ اسٹاف، اے جی پی آر، فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ھاوسنگ اتھارٹی پاکستان پینشنرز ایسوسی ایشنز نے شرکت کی ۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرینڈ الائنس کی اپیل پر 08 نومبر 2022 فیصلہ کن دھرنے کے حوالے سے انتظامات اور آئندہ کے لائحہ عمل پر تفصیلی مشاورت کی گئی۔سرکاری ملازمین نے اپنے جائز اور آئینی حق حاصل کرنے کے سلسلے میں دھرنے کو منظم طریقے سے پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اھم اقدامات پر فیصلے کئے اور فیصلہ کیا گیا کہ 08 نومبر کو پارلیمنٹ ہاؤس اسلام آباد کے سامنے ملک بھر کے سرکاری ملازمین کا فیصلہ کن دھرنا ھر صورت میں کیا جائے گا اور کسی صورت میں اپنے جائز اور آئینی حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گے۔

رحمان باجوا نے اپنے بیان میں واضح طور پر حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ پے اینڈ پینشن کی سفارشات پر عملدرآمد کرتے ہوئے فوری طور سرکاری ملازمین کو ریلیف فراہم کرے ۔رحمان علی باجوا نے ایک بار پھر اس بات کو واضح کیا کہ ہم سب غیر سیاسی تھے غیر سیاسی ھیں اور غیر سیاسی رہیں گے اور یہ دھرنا پر امن کیا جائے گا ۔رحمان علی باجوا نے اعلان کیا کہ دھرنا ہر صورت دیا جائے گا اور یہ دھرنا فیصلہ کن کیا جائے گا اور دھرنا اس وقت تک جاری رہے گا جب تک تمام مطالبات کو تسلیم کرتے ہوئے نوٹیفکیشن کی صورت میں حاصل نہیں ہو جاتا۔

موضوعات:



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…