اتوار‬‮ ، 20 جولائی‬‮ 2025 

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ‘ پاکستانی ٹیم کی ابتدائی 2 میچوں میں شکست کے بعد کھلاڑیوں سے زیادہ مداح پریشان اور ٹینشن میں دکھائی دیے

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (این این آئی) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستانی کرکٹ ٹیم کی ابتدائی 2 میچوں میں شکست کے بعد کھلاڑیوں سے زیادہ مداح پریشان اور ٹینشن میں دکھائی دیے۔پہلے 23 اکتوبر کو بھارت اور پھر 27 اکتوبر کو بظاہر کمزور ٹیم زمبابوے سے شکست کے بعد

تو مداحوں نے قومی ٹیم کے لیے دعائیں کرنا بھی شروع کر دی تھیں۔ان 2 میچوں میں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے لیے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے اگر مگر کا سلسلہ شروع ہو گیا تھا جس سے مداح بہت زیادہ پریشان اور ٹینشن میں مبتلا ہو گئے تھے۔سوشل میڈیا ہو یا دوستوں کی محفل، ہر کوئی اگر مگر سے متعلق گفتگو کرتا دکھائی دیا۔پاکستانی ٹیم کی جانب سے مداحوں کی ٹینشن اور اگر مگر کے کم کرنے کا سلسلہ 30 اکتوبر سے شروع ہوا جب قومی ٹیم نے ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں نیدرلینڈز کو 6 وکٹ سے شکست دی۔گرین شرٹس نے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے لیے مداحوں کی ٹینشن جنوبی افریقا کو شکست دے کر مزید کم کی۔پاکستانی ٹیم کے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچنے سے متعلق مداحوں کی ٹینشن اس وقت ختم ہوئی جب نیدرلینڈز نے جنوبی افریقا کو اپ سیٹ شکست دی جس کے بعد صورتِ حال یہ بنی کہ گرین شرٹس کو صرف بنگلا دیش کو ہرانا تھا۔یوں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں پہنچ کر 11 دن بعد مداحوں کی ٹینشن کو ختم کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…