پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کے قتل کی لندن میں منصوبہ بندی، گواہ بھی موجود، نواز شریف، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے خلاف پرچہ کٹ گیا

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کرنے پر نواز شریف، رانا ثناء اللہ اور مریم نواز کے خلاف لندن میں درخواست دے دی گئی، عمران خان پر حملے کے خلاف لندن میٹرو پولیٹن پولیس کو شکایت درج کرائی گئی ہے، اوورسیز پاکستانی طارق نے درخواست جمع کرائی،

طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمعہ کو چیئرنگ کراس پولیس سٹیشن میں چھ بجے گئے ہیں اور وہاں ہماری چھ بجے تک میٹنگ رہی ہے، ہم نے قتل کے منصوبے کا پرچہ کٹوایا ہے میاں محمد نواز شریف کے خلاف، ہم نے انہیں بتایا ہے کہ نواز شریف اس منصوبے کے ماسٹر مائنڈ ہیں، جب رانا ثناء اللہ انگلینڈ آئے تھے تو اس وقت انہوں نے پلاننگ کی تھی اس میں مریم نواز بھی شامل ہیں، رانا ثناء اللہ نے پاکستان جا کر یہ کام کیا ہے، ان تینوں کے علاوہ چند نام اور ہیں جو ہم نے دیے ہیں، اس کے علاوہ کرائم ریفرنس نمبر دیا ہے، بہت ویڈیو فوٹیجز دی ہیں اس کے علاوہ ڈاکومنٹری شواہد دیے ہیں، اوورسیز پاکستانیز کے وکیل مہتاب عزیز نے کہا کہ ہمارا موقف یہ ہے کہ یہ منصوبہ لندن میں میٹنگ میں تیارکیا گیا، پولیس اس کی تفتیش کرے گی، ہمارے پاس ایک گواہ موجود ہے جو اس میٹنگ میں موجود تھے وہ آگے آنے کے لئے تیار ہیں۔ اوورسیز پاکستانی طارق اور ان کے وکیل مہتاب عزیز کی میڈیا سے ہونے والی گفتگو اے آر وائی نیوز نے جاری کی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…