اتوار‬‮ ، 02 جون‬‮ 2024 

یااللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،تبلیغی اجتماع میں آخری روز تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کر گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022

رائے ونڈ (این این آئی)عالمی تبلیغی اجتماع کا پہلا مرحلہ آہوں، سسکیوں اوررقت آمیز دعاکے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا۔اختتامی دعامولانا محمد ابراہیم آف انڈیانے کروائی۔دعا صبح 8بجکر 25منٹ پر شروع ہو کر 8بجکر 45منٹ پر ختم ہوئی۔دعا میں اسلام،پاکستان سمیت دنیا بھر کے مظلوم مسلمانوں کیلئے اللہ کے حضورخصوصی التجائیں کی گئیں،

دعا کے اہم نکات درج ذیل تھے۔یااللہ امت کو پریشانیوں سے نکال دے،یااللہ مقروضین کے قرضوں کی ادائیگی کے لئے غائب سے اسباب پیدا فرما،بے اولادوں کو نرینہ اولاد نصیب فرما،پوری دنیا میں دینی مدارس کی حفاظت فرما۔یااللہ ہمارے گناہوں کو معاف فرما،اپنی رحمتوں و برکتوں کا نزول فرما،یاللہ ہمارئے اٹھائے ہوئے ہاتھوں کو قبول فرما،دعوت و تبلیغ کے کام کو پوری دنیا میں پھیلا دے،امت کو مشکلات اور پریشانیوں سے نجات دے،مساجد کی حفاظت فرما،یاللہ دین کی ہوائیں چلا دے،دین کی فضا ئیں بنا دے،ہر امتی کو دین پر چلنے والا بنا دے،اکرام مسلم پر عمل کی توفیق فرما،اجتماع کو قبول فرما۔عالمی تبلیغی اجتما ع کے آخری روز شرکاء کی تعداد 8 لاکھ سے تجاوز کرگئی،اجتماع گاہ میں شریک غیر ملکی مہمان دوسرے مرحلے میں شرکت کے بعد اپنے وطن واپس لوٹ جائیں گے،اضافی وضو گاہوں پر رش رہا،امسال اجتماع میں ریکارڈ جماعتوں نے شرکت کی،تبلیغی اکابرین کے مطابق 3سال بعد عالمی اجتماع میں شرکاء کی تعداد ناقابل یقین رہی،آخری روز مقامی لوگوں کے ہاں مہمانوں کا پڑاؤ رہا،شرکائے اجتماع واپسی سے قبل تجارتی مراکز میں خریداری میں مصروف رہے،مقامی ہوٹل مالکان اور ٹرانسپورٹرز نے خوب نفع کمایا،اجتماع کے دونوں مرحلے بخیریت ہونے پر انتظامیہ نے شکرانے کے نوافل ادا کئے،اختتامی دعا سے قبل مجمع کو مولانا عبیداللہ خورشیدنے ہدایات دیں،اختتامی دعا مولانا محمد ابراہیم نے کروائی،

دعا سے قبل شہر اور گردونواح سے ہزاروں افراد پیدل پنڈال پہنچے،پنڈال بھر جانے کی وجہ سے ہزاروں افراد نے سڑک پر بیٹھ کر اختتامی دعا مانگی،شرکاء ہزاروں اشکبار آنکھوں کے ساتھ اپنے گناہوں کی معافی مانگتے رہے،اختتامی دعا سے قبل پنڈال میں سناٹا چھا گیا،اجتماع گاہ کو چاروں اطراف سے پولیس اور کمانڈوزنے گھیرے میں لیے رکھا،اتوار کے روز اجتماع گاہ کو جانے والے تمام راستوں کی سکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی،

جگہ جگہ پر پولیس اہلکار تعینات کردئیے گئے،پنڈال سے اسٹیشن اور تبلیغی مرکز کا کرایہ بیس سے تیس روپے وصول کیا گیا،زائرین کی خدمت کے لئے لٹھ بردار سکیورٹی اہلکار نے دن رات ڈیوٹی سرانجام دی،حفاظ اکرام کی جماعتیں پنڈال کے اردگرد قرآن حکیم کی تلاوت پر مامور رہیں،رائے ونڈ تا لاہور کا کرایہ دو سو روپے فی کس وصول کیا گیا،دعا کے بعد مقامی شہریوں کی طرف سے زائرین کے لئے پانی کی سبیلیں لگائی گئیں،زائرین آخری روز اپنی خریداری میں مصروف رہے۔

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…