پیر‬‮ ، 21 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان موٹر ویز پر سفر کرنے والوں کیلئے اہم خبر، حد رفتار کم کر دی گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2022
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)ٹریفک حادثات کی روک تھام اور قیمتی جانیں بچانے کیلئے موٹر وے پولیس نے ملک کی مختلف شاہراہوں پر حدِ رفتار کم کر دی۔موٹر وے پولیس کے ترجمان کے مطابق حدِ رفتار میں کمی کا فیصلہ حادثات کے تجزیے او ریسرچ کے بعد کیا گیا ہے،موٹر وے ایم ٹو لاہور،

اسلام آباد، ایم تھری، ایم فور، ایم نائن پر حدِ رفتار میں تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان لائٹ ٹرانسپورٹ وہیکلز کی حد رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور ٹھوکر نیاز بیگ سے راوی ٹول پلازہ کے درمیان ایم ٹو پر ایچ ٹی وی کی حد رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔اس حوالے سے انہوں نے کہا کہ پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر اسپیڈ لمٹ 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے، لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر حدِ رفتار 120 سے 100 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔ترجمان کے مطابق پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹر وے ایم فور پر ایچ ٹی وی کی حدِ رفتار 100 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی گئی ہے۔لاہور سیالکوٹ موٹر وے ایم 11 پر ایل ٹی وی 120 سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کر دی گئی ہے۔لاہور سیالکوٹ ایم 11 پر ایچ ٹی وی کی رفتار 100 سے 80 کلو میٹر فی گھنٹہ مقرر کی گئی ہے جبکہ ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان موٹر وے ایم 14 پر ایل ٹی وی کی حدِ رفتار 120 سے 100 کر دی گئی ہے۔

موضوعات:



کالم



نیند کا ثواب


’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…