آذر بائیجان کی قیدی صحافی کا جدوجہد جاری رکھنے کا عزم

2  ستمبر‬‮  2015

باکو(نیوز ڈیسک) آذربائیجان کی ایوارڈ یافتہ صحافی خدیجہ اسمایلووا نے سزا سنائے جانے سے قبل دیئے گئے باغیانہ بیان میں عزم ظاہر کیا ہے کہ طویل سزا اس کے باوجود اس کا حوصلہ کم نہیں ہو گا اور وہ اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔ اخباری رپورٹ کے مطابق اسمایلووا کو منگل کے روز بند کمرے کی سماعت کے بعد ساڑھے سات برس قید کی سزا سنائی گئی ہے جسے اس نے سیاسی دباو کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ عدالت نے اس کو اپنا پورا بیان پڑھنے کی اجازت نہیں دی تاہم کارروائی کا حصہ بنانے کیلئے اس کا جو بیان ریکارڈ کیا گیا ہے اس میں اسمایلووا نے کہا ہے کہ میں جیل میں بند رہوں گی مگر کام جاری رہے گا۔ استغاثہ کے وکلا نے عدالت سے درخواست کی کہ اسمایلووا کو ہتک عزت، ٹیکس نادہندگی، غیرقانونی کاروباری سرگرمیوں اور حیثیت کے ناجائز استعمال پر نو برس کی سزا سنائی جائے تاہم عدالت نے ساڑھے سات برس قید کی سزا سنائی ہے۔ انسانی حقوق کے فعالیت پسندوں نے اس فیصلے کی مذمت کی ہے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل کے ڈینس کریووشیو نے کہا ہے کہ من گھڑت الزامات کے تحت یہ ایک اور غلط مقدمہ تھا، حکومت سیاسی کارکنوں، صحافیوں، انسانی حقوق کا دفاع کرنے والوں اور درحقیقت ہر اس شخص کیخلاف ظالمانہ کارروائیاں کر رہی ہے جو کھلے عام تنقید کرتا ہے۔واضح رہے کہ آذر بائیجان میں اس سے قبل بھی متعدد صحافیوں اور فعالیت پسندوں کو جیل بھیجا جا چکا ہے جن کے بارے میں عمومی رائے یہی ہے کہ حکومت یہ کارروائیاں اختلاف رائے کو دبانے کیلئے کر رہی ہے۔



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…